ایسے طالبعلم جو دوسروں کے لیے مثال ہیں

ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی٬ یہ قدرت کا حسین تحفہ ہے- دنیا میں بہت سے ذہین افراد موجود ہیں جو اپنی ذہانت سے نہ صرف کامیابیاں حاصل کرتے ہیں بلکہ دنیا میں ایک منفرد مقام بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں- ایسے چند ذہین طالبعلموں سے آج ہم آپ کو ملوائیں گے جنہوں نے تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے اونچا کردیا- گزشتہ روز کراچی میٹرک بورڈ نے سائنس و جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات 2015 کے نتائج کا اعلان کیا- ہماری ویب نے ان نتائج میں کامیابی حاصل کرنے والے چند سائنس گروپ کے طلبہ سے خصوصی بات چیت کی- کیا کہتے ہیں یہ پوزیشن ہولڈرز آئیے جانتے نہیں-

سب سے پہلے ہم بات کریں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ انوشہ اصغر سے- انوشہ نے 850 میں سے 789 نمبر لیے اور یوں اے ون گریڈ حاصل کیا-

ہماری ویب: اسکول کا نام؟
انوشہ اصغر= آکسفورڈ اسلامک سائینٹیفک اسکول٬ گولڈن ٹاؤن

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
انوشہ اصغر= بہت زیادہ خوشی ہے اور اﷲ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے پوزیشن ملی-

ہماری ویب: آپ نے اس سے پہلے کبھی کوئی پوزیشن حاصل کی ہے؟
انوشہ اصغر= نویں کلاس میں اسکول میں میری سیکنڈ پوزیشن تھی-
 

image


ہماری ویب: ہمیشہ خود سے پڑھائی کی یا پھر کوچنگ بھی جوائن کیا؟
انوشہ اصغر= خود ہی پڑھتی ہوں اور یہ میری ٹیچرز کی محنت ہی ہے-

ہماری ویب: اکثر طالبعلم میٹرک سائنس سے کرنے کے بعد مستقبل میں کسی دوسرے مضمون کا انتخاب کرلیتے ہیں کہ وہ آسان ہے- آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں؟
انوشہ اصغر= میں سمجھتی ہوں کہ آئندہ بھی سائنس ہی کا انتخاب کرنا چاہیے تاکہ اپنے ملک کے لیے کچھ کیا جاسکے- اگر ہم خود ہی اپنے ملک کے لیے کچھ نہیں کریں گے تو دوسرے بھی نہیں کریں گے-

ہماری ویب: تعلیم میں کامیابی کے لیے والدین کے کردار کو کس طرح دیکھتی ہیں؟
انوشہ اصغر= والدین کی سپورٹ کے بغیر تو یہ ممکن ہی نہیں ہے- یہ انہی کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ میں آج اس مقام پر ہوں-

ہماری ویب: آئندہ کس مضمون کے انتخاب کا ارادہ رکھتی ہیں؟
انوشہ اصغر= میڈیکل جوائن کروں گی-

ہماری ویب: انٹرنیٹ کے استعمال کو طالبعلموں کے لیے کیسا سمجھتی ہیں؟
انوشہ اصغر= اگر مفید مقصد کے لیے استعمال کیا جائے تو اچھا ہے لیکن اگر طالبعلم غلط کاموں کے لیے استعمال کریں گے تو ظاہر ہے کہ اثرات بھی غلط ہی ہوں گے-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گیں؟
انوشہ اصغر= جتنی زیادہ سے زیادہ سخت محنت کرسکیں کریں- مشکلات کا سامنا کر کے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے-

اب ہم بات کریں گے سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی خوش قسمت طالبہ منیبہ طالب سے- منیبہ نے 850 میں 787 نمبر حاصل کر کے اے ون گریڈ اپنے نام کیا-

ہماری ویب: اسکول کا نام؟
منیبہ طالب= آکسفورڈ اسلامک سائینٹیفک اسکول٬ گولڈن ٹاؤن

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
منیبہ طالب= بہت زیادہ خوشی محسوس ہورہی ہے- اﷲ تعالیٰ کا بہت شکر ہے-
 

image

ہماری ویب: آپ کتنا ٹائم پڑھائی کو دیتی ہیں؟
منیبہ طالب= 4 سے 5 گھنٹے پڑھتی ہوں-

ہماری ویب: کیا آپ اسکول کے اساتذہ سے مطمئین ہیں؟
منیبہ طالب= جی ہاں بالکل-

ہماری ویب: لوڈشیڈنگ یا امن و امان کی بدترین صورتحال نے پڑھائی کو متاثر کیا؟
منیبہ طالب= اس سے پڑھائی پر کوئی فرق نہیں پڑتا- مسائل تو زندگی کا حصہ ہوتے ہیں-

ہماری ویب: میٹرک بورڈ کے اقدامات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
منیبہ طالب= امتحانی سینٹرز پر نقل کے حوالے سے تھوڑی سختی ہونی چاہیے- اس کے علاوہ سب ٹھیک ہے-

ہماری ویب: تعلیم کے نظام کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے؟
منیبہ طالب= طالبعلموں پر توجہ دے کر ہی تعلیم کے نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے- ہمیں طالبعلموں کے مسائل کو سمجھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
منیبہ طالب= پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں نصاب میں کس طرح کی تبدیلیوں کی ضرورت ہے؟
منیبہ طالب= کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے-

ہماری ویب: انٹرنیٹ کے استعمال کو طالبعلموں کے لیے کیسا سمجھتی ہیں؟
منیبہ طالب= اگر صحیح سمت میں استعمال کریں یعنی پڑھائی وغیرہ کے لیے تو ٹھیک ہے لیکن دوسری صورت میں صرف وقت کا ضیاع ہے-

آخر میں ہم بات کریں گے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ مزینہ اعظم سے- مزینہ نے 850 میں 786 نمبر حاصل کر کے اے ون گریڈ اپنے نام کیا-

ہماری ویب: اسکول کا نام؟
مزینہ اعظم= پروگرامر گرلز سیکنڈری اسکول٬ گلشن اقبال-

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
مزینہ اعظم= بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں- پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی سب سے الگ ہوتی ہے-
 

image

ہماری ویب: آپ نے اس سے پہلے کبھی کوئی پوزیشن حاصل کی ہے؟
مزینہ اعظم= اسکول کی سطح پر ہمیشہ فرسٹ پوزیشن ہی حاصل کی ہے-

ہماری ویب: آپ کتنا ٹائم پڑھائی کو دیتی ہیں؟
مزینہ اعظم= 4 سے 5 گھنٹے روزانہ پڑھتی تھی-

ہماری ویب: کیا آپ اسکول کے اساتذہ سے مطمئین ہیں؟
مزینہ اعظم= جی ہاں بالکل مطمئین ہوں کیونکہ انہی کی محنت سے میں نے پوزیشن حاصل کی ہے-

ہماری ویب: ہمیشہ خود سے پڑھائی کی یا پھر کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
مزینہ اعظم= نہیں کچھ کبھی نہیں جوائن کیا٬ ہمیشہ خود سے ہی پڑھا-

ہماری ویب: لوڈشیڈنگ یا امن و امان کی بدترین صورتحال نے پڑھائی کو متاثر کیا؟
مزینہ اعظم= لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تھوڑی بہت تو متاثر ہوئی- لیکن جب انسان کچھ کرنے کی ٹھان لے تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو ہی جاتا ہے-

ہماری ویب: اکثر طالبعلم میٹرک سائنس سے کرنے کے بعد مستقبل میں کسی دوسرے مضمون کا انتخاب کرلیتے ہیں کہ وہ آسان ہے- آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں؟
مزینہ اعظم= جو انسان کو پڑھنا ہے اس کے لیے وہ پہلے سے منصوبہ بندی کر لے تو اچھا ہوتا ہے ورنہ بعد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

ہماری ویب: تعلیم میں کامیابی کے لیے والدین کے کردار کو کس طرح دیکھتی ہیں؟
مزینہ اعظم= کامیابی کے لیے والدین کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے اور ان کی مدد کے بغیر تو کچھ بھی ممکن نہیں-

ہماری ویب: آئندہ کس مضمون کے انتخاب کا ارادہ رکھتی ہیں؟
مزینہ اعظم= میڈیکل جوائن کروں گی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Announcement of result or Preparation of result is very easy but successfully passing the Examination is very hard. Those students can evaluate who gets leading position in the results and make their parents and teachers proud. These students should be encouraged at every stage. On this purpose Hamariweb has chit chat with position holders of the matric science.