مردہ دادا کے ساتھ سیلفی٬ سعودی عرب میں ہنگامہ

سیلفی کا شوق نوجوانوں میں اب جنون کی حدود سے نکل کر ایک خطرناک صورتحال میں داخل ہورہا ہے اور نوجوان اس صورتحال کی زد میں آکر اپنی اخلاقی اقدار کو بھی پامال کرتے دکھائی دے رہے ہیں-

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں پیش آیا جہاں ایک نوعمر لڑکے نے اپنے انتقال کرجانے والے دادا کے ساتھ انتہائی اخلاق باختہ انداز میں سیلفی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا-
 

image


پوتے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ “ گڈ بائے دادا جی “- لیکن سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہے اس پوتے کو تلاش کیا جارہے ہے-

صارفین کی جانب سے اس سیلفی کو انتہائی اخلاق سے گری ہوئی حرکت قرار دیا گیا ہے-

دوسری جانب مدینہ شہر کے محکمہ صحت کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ “ اگر یہ سیلفی اسپتال میں کھینچی گئی ہے تو ضرور اسپتال کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور ساتھ ہی اس نوعمر پوتے کو بھی سبق سکھایا جائے گا“-

تاہم فی الحال اس سیلفی نے سعودی عرب میں سوشل میڈیا کے صارفین کے درمیان ایک ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور ہر کوئی اس رویے کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دے رہا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Saudi Arabia authorities have launched an investigation into a selfie taken by a teenager next to his grandfather lying dead at a hospital. The young teenager posted the selfie on social media, with the caption "Good Bye, Grandfather", triggering a wave of condemnation and criticism by angry users who called for a prompt probe into the "immoral issue."