چینی شہری کا ایک پھیپھڑا غائب٬ لیکن کیسے؟

چند روز قبل چین کے ایک شہری نے ڈاکٹر سے مسلسل سردی لگنے کی شکایت کی جس پر ڈاکٹر نے اسے ایکسرے کروانے کا کہا لیکن ایکسرے کی رپورٹ میں یہ دیکھ کر مریض اور ڈاکٹر دونوں ہی حیرت زدہ رہ گئے کہ مریض کا بائیں جانب کا پھیپھڑا مکمل طور پر غائب ہے-
 

image


بعد ازاں مشرقی چین کے رہائشی 32 سالہ Yu Hang جو کہ مریض تھا٬ کو یاد آیا کہ وہ 20 سال قبل ہوم اسکول کا ورک کرتے ہوئے فاؤںٹین پین کا کیپ نگل گیا تھا لیکن چونکہ اسے کبھی کسی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا اس لیے اس نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی-

ڈاکٹر نے مریض کے اس انکشاف کے بعد کچھ مزید ٹیسٹ کروائے جس پر جسم میں کیپ کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی- تاہم ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے کیپ کو باہر نکال لیا جو کہ پھیپھڑے کے منہ پھنسا ہوا تھا-
 

image

چینی صوبے Zhejiang میں واقع Sir Run Run Shaw نامی اسپتال میں ہونے والے اس آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ “ پین کیپ کی وجہ سے پھیپھڑا مکمل طور پر سکڑ چکا تھا اور اس کا سائز پین کیپ سے بھی چھوٹا ہوچکا تھا- اور اب سکڑا ہوا پھیپھڑا دوبارہ ٹھیک بھی نہیں ہوسکتا اس لیے مریض کو باقی زندگی ایک ہی پھیپھڑے کے سہارے گزارنا ہوگی“-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

A man who went to hospital complaining of a persistent cold was left shell shocked after an x-ray revealed he only has one lung as a result of inhaling a pen cap 20 years ago. Worried Yu Hang, 32, attended the Sir Run Run Shaw Hospital School of Medicine in Hangzhou, Zhejiang Province in eastern China, where doctors immediately decided to take an x-ray.