غذاؤں سے متعلق ایسے حقائق جنہیں جاننا ضروری

جب بات آتی ہے ہماری روزمرہ کی غذا کی تو اس میں تمام کھانے پینے والی اشیاء شامل ہوتی ہیں۔ ان غذاؤں میں کچھ کا استعمال ہم صحت مند رہنے کے لیے کرتے ہیں جبکہ کچھ صرف مزیدار ذائقے کی وجہ سے کھائی جاتی ہیں- لیکن ان غذاؤں سے چند ایسے حیران کن حقائق بھی وابستہ ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں-
 

image
Gelatin کو میٹھی اشیا ( desserts ) میں جیلی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ یہ جیلی جانوروں کی جلد اور ہڈیوں سے تیار کی جاتی ہے-
 
image
ایک دور میں چاکلیٹ کو آپس میں لین دین کے لیے کرنسی کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا-
 
image
ادرک کے استعمال سے پٹھوں کے درد میں 25 فیصد کمی واقع ہوتی ہے-
 
image
خلا میں جانے والی دنیا کی سب سے پہلی سوفٹ ڈرنک کوکا کالا تھی اور یہ واقعہ 1985 میں پیش آیا-
 
image
زیتون کا تیل خون کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے- یہ تیل وٹامن ای اور اینٹی اوکسیڈنٹ کی صلاحیتوں سے بھرپور ہوتا ہے-
 
image
سیب ایک ایسا پھل ہے جس کا تعلق گلاب کے خاندان سے ہوتا ہے-
 
image
مارکیٹ میں دستیاب تیار شدہ کھانے زیادہ تر ایسے اجزا پر مشتمل ہوتے ہیں جو مکئی سے حاصل کیے جاتے ہیں-
 
image
خشک میوہ جات میں وٹامن اور معدنیات کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے-
 
image
اوریگانو میں پائے جانے والے اینٹی اوکیسڈنٹ کی سطح بلیو بیریز سے بھی زیادہ ہوتی ہے-
 

image

کیلا ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-
 

image

چیری کھانے سے سوزش اور گلٹیوں میں آرام آتا ہے- اس کے علاوہ چیری جوڑوں کے درد سے بھی بچاتی ہے-
 

image

قدیم زمانے کے لوگ ڈبل روٹی کو ربڑ کے طور پر یعنی حروف مٹانے کے لیے استعمال کیا کرتے تھے-
 

image

ناریل کا پانی جسم میں واقع ہونے والی پانی کی کمی کے خلاف مددگار ثابت ہوتا ہے- اس کے علاوہ یہ خون کے پلازمہ کا بدل بھی ثابت ہوسکتا ہے-
 

image

پاپ کارن کو اگر مائیکروویو اوون میں پکایا جائے تو ان میں سے زہریلے مادے اور پھیپھڑوں کو تباہ کرنے والی گیس خارج ہوجاتی ہے-
 

image

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ دو سے تین کپ کافی پینے سے مردوں کی زندگی میں 10 فیصد جبکہ خواتین کی زندگی میں 13 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے-
 

image
دیسی انڈوں میں فارمی انڈوں کے مقابلے میں ایک تہائی کولیسٹرول اور ایک چوتھائی چکنائی پائی جاتی ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

From coca cola to coffee and chocolate, click through to find out interesting facts about some of your favorite foods. Like Gelatin, used in desserts like jellies and marshmallows, is made from animal skin and bones.