زمین پر چلنے والی مچھلی بڑی آفت قرار

آسڑیلوی ماحولیاتی ماہرین کی جانب سے ایک ایسی عجیب و غریب نسل کی چھوٹی مچھلی کو آسٹریلوی آبی حیات کے لیے خطرناک اور بڑی آفت قرار دیا ہے جو نا صرف خشک زمین پر رینگ سکتی ہے بلکہ 6 دنوں تک بغیر پانی کے زندہ بھی رہ سکتی ہے-

یہ مچھلی اس حد تک خطرناک ہے کہ اپنے شکاری جانور کے گلے میں پھنس کر خود اسے اپنا شکار بنانے صلاحیت رکھتی ہے۔
 

image


اس حیرت انگیز مچھلی کو کلائنمگ پرچ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ گزشتہ 40 برسوں کے دوران انڈونیشیا اور پاپوا نیو گنی کے سمندروں میں پھیل چکی ہے جبکہ جنوب میں آسٹریلیا جانب بڑھ رہی ہے۔

یہ مچھلی پہلی بار 2005 میں پاپوا نیو گنی سے تین یا چار کلو میٹر کے فاصلے پر موجود کیپ یورک شمالی سرے پر واقع دو آبی جزائر پر دیکھا گیا تھا-

کلائمنگ پرچ کا رنگ پیلا بھورا نارنجی سے سبزی مائل ہے اور جسم پر سیاہ دھبے ہوتے ہیں جبکہ اس کی لمبائی 10 انچ سے 23 انچ کے درمیان ہوتی ہے۔

یہ مچھلی اپنے گلپھڑوں پر تیز دھار کانٹے رکھتی ہے اور پانی کے ایک سوراخ سے دوسرے سوراخ میں سفر کرتی ہے جبکہ اپنے سینے کے پروں کی مدد سے خشک زمین پر چلتی ہے۔

سینیئر محقق ناتھن والتھم کا کہنا کہ یہ مچھلی آبی حیات کو آسانی سے زیر کر لیتی ہے جس کی وجہ سے آسٹریلوی مقامی مچھلیوں اور آبی پرندوں سمیت کچھوؤں کی بقا کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔
 

image

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'اس مچھلی کے تیر کر آسٹریلیا پہنچنے کے امکانات کم ہیں لیکن اس بات کا امکان ہے کہ یہ مچھلی پکڑنے والی کشتیوں کے نچلے حصے میں سوار ہو کر آسٹریلیا پہنچ سکتی ہے'۔

“ اس کے علاوہ کچھ ایسے شواہد بھی ملے ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ مچھلی نمکین پانی میں بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

A "walking" fish that can move across dry land is threatening to make its way to Australia from Papua New Guinea and could pose a threat to local birds and marine life, scientists have warned. The climbing perch, an invasive and exceedingly aggressive freshwater species which drags itself between waterholes, can survive for up to six days without water and has already made its way to islands off Australia.