خطرناک جرثومے نگلیریا سے بچاؤ انتہائی آسان

نگلیریا ایک ایسے جرثومے کو کہا جاتا ہے جو ناک کے ذریعے انسانی دماغ میں داخل ہو کر انسان کی جان لے لیتا ہے اور یہ جرثومہ ناک میں پانی کے ذریعے داخل ہوتا ہے- گزشتہ روز بھی کراچی میں نگلیریا کے شکار 2 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد شہر میں رواں سال نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی میں کلورین کی مقدار کو پورا کر دیا جائے نگلیریا سے بچاؤ ممکن ہے اور اس کے علاوہ پانی کو 100 ڈگری پر ابال کر بھی اس جرثومے کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
 

image


اس خطرناک جرثومے کی پرورش صاف پانی میں ہوتی ہے جبکہ یہ کھارے پانی میں زندہ نہیں رہ پاتا-

یہ جرثومہ ناک میں داخل ہو کر انسان کے دماغ تک جاپہنچتا ہے اور دماغ کو کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ انسان کی موت کا سبب بن جاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ جرثومہ منہ کے ذریعے دماغ تک پہنچنے کی صلاحیت نہیں رکھتا-

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی میں کلورین کی مقدار اعشاریہ 5 ہو تو نگلیریا سے بچاؤ ممکن ہے- اس کے علاوہ لوگوں کو چاہیے وہ اپنے گھر کے ٹینک سال دو مرتبہ ضرور صاف کریں اور اس میں کلورین کی گولیاں ڈالیں-
 

image

پینے اور وضو کیلئے جو پانی استعمال کیا جائے اسے لازمی طور پر 100 ڈگری پر اچھی طرح ابالا جائے- اس کے علاوہ سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے ہوئے پانی کو ناک سے نیچے رکھا جائے ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Naegleria is a genus of protozoa. The genus was named after French zoologist Mathieu Naegler. Naegleria is a microscopic amoeba that can cause a very rare, but severe, infection of the brain. The amoeba is commonly found in warm freshwater and soil.