اب فیس بک پر متحرک تصاویر شئیر کریں

آپ نے اکثر دلچسپ اور مضحکہ خیز جی آئی ایف یا اینمیٹڈ تصاویر تو دیکھی ہوں گی لیکن آپ خواہش کے باوجود بھی کبھی انہیں فیس بک پر اپنے دوستوں کو ساتھ شئیر نہیں کرسکیں گے کیونکہ اس سے قبل فیس بک میں ایسا کوئی فیچر ہی موجود نہ تھا-
 

image


لیکن اب فیس بک کی جانب سے مذکورہ متحرک تصاویر کو بھی شئیر کیے جاسکتا ہے اور فیس بک نے یہ فیچر انتہائی خاموشی کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا ہے-

متحرک تصاویر کو فیس بک پر شئیر کرنے کے لیے آپ کو صرف اس تصویر کا لنک یا یو آر ایل اپنے فیس بک اسٹیٹس بار میں پوسٹ کرنا ہوگا اس کے بعد شئیر ہونے والی تصویر متحرک دکھائی دے گی-

تاہم اس فیچر کو کمنٹس باکس استعمال نہیں کیا جاسکتا اور یہ صرف آپ کی پوسٹ کی صورت میں ہی کام کرے گا-
 

image

ممکن ہے کہ فی الحال اس فیچر کے استعمال کے لیے آپ کو دو یا تین روز انتظار بھی کرنا پڑے کیونکہ فیس بک یہ فیچر مختلف مراحل کی صورت میں اپ ڈیٹ کر رہا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The social network confirmed today that it is starting the rollout of supporting GIFs in its Newsfeeds. ""We built support for animated GIFs to help people express themselves in fun new ways on Facebook," a spokesperson said.