گرمی اور لو سے کیسے رہیں محفوظ؟

گرم موسم شروع ہوتے ہی انسان سمیت ہر جاندار متاثر ہونے لگتا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے پسینہ تیزی سے خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے نمکیات ضائع ہونے لگتے ہیں، گرمی میں ” لو” Heat Stroke لگنے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں جو مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔

سر درد، سر کا چکرانا، تھکاوٹ، شدید بخار، کمزوری ، جلد کا گرم اور سرخ ہوجانا ” لو” لگنے کی علامات ہیں۔
 

image


” لو” لگنے کی صورت میں خون کا دوران تیز ہوجاتا ہے، بار بار پیشاب آتا اور مریض بے ہوش ہوجاتا ہے، سانس میں تنگی ہونے کے باعث خراٹے جیسی آواز آتی ہے، دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے اور دل ڈوبنے لگتا ہے، اعصاب میں تناؤ کا احساس ہوتا ہے، منہ خشک ہوجاتا ہے، جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے چھوٹی آنت میں خراش اور معدے میں تیزابیت پیدا ہوجاتی ہے اور قے آنے لگتے ہیں۔

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق چند طبی ماہرین ” لو” سے بچنے کیلئے چند اقدامات اور احتیاطی تدابیر کی صلاح دیتے ہیں۔

گرم موسم میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے، روزانہ کم از کم تین لیٹر پانی تو ضرور پینا چاہئے۔
 

image


چائے ، کافی ، عام قسم کی مشروبات اور گرم اشیاء کا استعمال کم سے کم کیجئے۔دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر نکلیں اور پانی ساتھ رکھیں۔ روزانہ ایک یا دومرتبہ نہانا چاہئے ۔گرمی میں گہرے رنگ کے کپڑوں کا استعمال نہ کریں۔

ستو کے شربت کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، اس کے ساتھ گوند کتیرا، تخم لنگا اور اسپغول کی بھوسی کا پانی میں بھگو کراستعمال بھی مفید رہتا ہے۔کچی اور پکی لسی کا استعمال بھی ” لو” سے بچانے میں معاون ہوتا ہے۔

تربوز گرمی کا بہترین توڑ ہے، اس کے ساتھ کالی مرچ کا سفوف ضرور استعمال کیا جائے، کھیرا٬ فالسہ اور آلو بخارہ بھی” لو” میں انتہائی مفید ہے جبکہ تلی ہوئی، باسی اور نشاستہ والی غذائیں سے حتٰی الامکان اجتناب کیا جائے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Heat exhaustion and heatstroke are two heat-related health conditions. If they're not quickly treated, they can both be very serious. Heat exhaustion and heat stroke can be avoided if you protect yourself from heat-related stress by follow these prevention tips .