لاہور کے شاندار فضائی مناظر٬ یونہی پاکستان کا دل نہیں

لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اسے پاکستان کا دل بھی کہا جاتا ہے- لاہور اپنی امیرانہ ثقافت٬ فن تعمیر اور روایات کی وجہ سے پاکستان کی دوسرے شہروں کے مقابلے میں منفرد و ممتاز حیثیت کا مالک ہے- لاہور جہاں ایک جانب پاکستان کا قدیم ترین شہر ہے وہی دوسری طرف ہمیں یہاں جدید تعمیرات بھی دکھائی دیتی ہیں- آئیے اس شہر کے چند دلکش فضائی منظر دیکھتے ہیں جس کے بعد آپ اس شہر کی خوبصورتی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں-
 

image
یہ لاہور کی ایک مشہور شاہراہ ہے جسے رِنگ روڈ (RING ROAD) کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ سڑک رِنگ کی شکل میں ہی تعمیر کی گئی ہے-
 
image
لاہور کی بادشاہی مسجد اور قومی یادگار مینارِ پاکستان کا ایک خوبصورت فضائی منظر-
 
image
رِنگ روڈ کے قریب سے گززتا ہوا دریائے راوی جو پنجاب کے پانچ مشہور دریاؤں میں سے ایک ہے-
 
image
یہ دلچسپ فضائی منظر لاہور کے مقبول ترین مقام لبرٹی کا ہے- جہاں دن بھر چہل پہل رہتی ہے-
 
image
جناح ہاؤس کا ایک خوبصورت فضائی منظر جس کے چاروں طرف ہریالی ہی ہریالی ہے-
 
image
یہ خوبصورت عمارت ارفع سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کی ہے اور اس عمارت کو پاکستان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ انجینئر ارفع کریم کے انتقال کے بعد ان کے نام منسوب کیا گیا-
 
image
جہاں لاہور ایک جانب جدید ہوچکا ہے وہی دوسری طرف پرانا لاہور بھی ابھی باقی ہے اور یہ لاہور کا وہ حصہ ہے جہاں تاریخی عمارات واقع ہیں-
 
image
یہ لاہور کی ایک بہترین یونیورسٹی کا فضائی منظر ہے جسے لمس کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم جو کسی تعریف کا محتاج نہیں-
 

image

تصویر میں دکھائی دینے والا منظر لاہور کے علاقے بحریہ ٹاؤن کا ہے-
 

image

اس تصویر سے بادشاہی مسجد میں نمازیوں کے لیے وسیع گنجائش کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے-
 

image

لاہور کے علاقے شاہدرہ کے میٹرو بس اسٹیشن کا ایک فضائی منظر-
 

image

لبرٹی کے علاقے کی رات کے وقت لی جانے والی ایک خوبصورت تصویر-
 

image

یہ لاہور کا ایک اور معروف علاقہ ماڈل ٹاؤن ہے اور یہاں بھی بےپناہ ہریالی موجود ہے-
 

image

یہ لاہور کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں واقع بحریہ جامع مسجد ہے جسے دنیا کی ساتویں اور پاکستان کی تیسری بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Lahore, is the life blood of Pakistan. With its rich culture, architecture and traditions, the city stands out from the rest of the Country. It is the oldest city in Pakistan and home to the brightest colors and most extraordinary people. The fact is that the beauty of Lahore is easily observable down on the ground. But these aerial shots will make you understand just how truly magnificent the great city is!