جیتے رہو بیٹا۔۔۔ !

ہمارے زیرک و سمجھدار سیاسی قیادت نے یمن جنگ میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ صادر فرما دیا۔ کیونکہ یہ”پرائی” جنگ ہے اپنی نہیں۔۔۔ لہذا اس میں دور دور رہنا ہی بہتر ہے۔ خیر سے اس فیصلے کے مضمرات اور فوائد پر تو بات کبھی پھر سہی۔۔۔ لیکن ایک بات سوچنے کی ہے دوستو۔۔۔ کبھی ہمارے یہی پیارے۔۔۔ راج دلارے۔۔۔ سیاستدان۔۔۔ امریکی جنگ کے بارے میں بھی ایسی متفقہ قرارداد لانے کا سوچ سکتے ہیں کہ امریکی جنگ سے ہم خود کو الگ تھلگ کر لیں۔ سوال مشکل ہے؟؟؟ سوچنا تو پھر اس سے بھی زیادہ مشکل ہے۔ امریکہ “اپنا” ہےاس لیے ہم صرف پرائی جنگ سے ہی باہر رہتے ہیں۔ ابھی دیکھنا یہ ہے کہ حرمین شریفین کب “پرائے” قرار پاتے ہیں۔ ہم تو فیصلہ کر چکے ہیںکہ پرائی جنگ میں نہیں اترنا۔۔۔
ویسے ایک بات ہے، ایرانی لابی جیت گئی ہے-
muhammad
About the Author: muhammad Read More Articles by muhammad: 3 Articles with 5705 views I M Waziristani And I Belong The Famous Family of Mehsud.Yes..We are Muslim..And we are NOT terrorist'We Want Peace.
Becoz We Are Waziristani:
.. View More