کیا آپ جانتے ہیں پہلا کون تھا؟

ویسے تو ہم بہت کچھ جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور بہت سی ایسی چیزیں جن کی آج ہم جدید شکل تو دیکھتے ہیں لیکن ان کے آغاز سے ناواقف ہیں- مثلاً کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے پہلی بلند ترین عمارت کب اور کہاں تعمیر ہوئی تھی؟ یا پھر دنیا کا پہلا خودکار ہتھیار کب ایجاد ہوا تھا؟ اگر نہیں جانتے تو آج کا آرٹیکل پڑھیے اور جانیے اسی قسم کے متعدد سوالات کے جوابات:
 

image
دنیا کی سب سے پہلی بلند عمارت شکاگو میں 1884 میں تعمیر کی گئی تھی- یہ ایک 10 منزلہ عمارت تھی اور “Father of the Modern Skyscraper” کہا جاتا ہے-
 
image
ترکی کا رہائشی Erden Eruc دنیا کا وہ پہلا شخص تھا جس نے پوری دنیا کا چکر پیدل یا خود کشتی چلا کر طے کیا تھا-
 
image
روبوٹ کے ذریعے قتل ہونے والا دنیا کا پہلا انسان روبرٹ ولیم تھا- یہ واقعہ 25 جنوری 1979 کو فورڈ کاسٹنگ پلانٹ میں اس وقت پیش آیا جب ایک میکینکل بازو نے ولیم کے سر کو زخمی کردیا اور اس کی موت واقع ہوگئی-
 
image
دنیا کا سب سے پہلا نیشنل پارک میں امریکہ میں واقع ہے جسے یلو سٹون کہا جاتا ہے- اس علاقے کو 1872 میں اس وقت کے امریکی صدر Ulysses S Grant نے نیشنل پارک قرار دیا تھا-
 
image
دنیا کی سب سے پہلی ایکشن مووی اور فکشن فلم 1903 میں ریلیز ہوئی اور اس فلم کا نام The Great Train Robbery تھا- یہ فلم صرف 10 منٹ کی تھی جبکہ اس میں 14 سین فلمائے گئے تھے-
 
image
اگرچہ برطانیہ کے سر ویلے ہربرٹ کو قطب شمالی تک پہنچنے والا دنیا کا پہلا شخص قرار دیا جاتا ہے جو کہ 1969 میں پہنچے تھے لیکن ناروے Børge Ousland دنیا کے وہ پہلے فرد ہی جو اس مقام تک اکیلے اور پیدل پہنچے تھے اور انہوں نے یہ ریکارڈ 1994 میں قائم کیا-
 
image
پہلا خودکار ہتھیار 1883 میں سر ہیرم میکسم نے ایجاد کیا تھا- یہ دنیا کی پہلی مشین گن ہے جس نے جنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کیا اور اسے جنگِ اول اور جنگ عظیم دوئم میں بھی استعمال کیا گیا-
 
image
دنیا کا پہلا سپر کمپیوٹر Cray-1 ہے جسے 1976 میں امریکہ کی Los Alamos National Laboratory میں نصب کیا گیا تھا- اس کمپیوٹر کی مالیت 8.8 ملین ڈالر ہے-
 
image
یہ دنیا کا پہلا جانور ہے جسے دونوں بائیونک ٹانگیں لگائی گئی ہیں- اس بلی کو یہ ٹانگیں جون 2010 میں لگائی گئیں تھیں-
 

image

دنیا میں سب سے پہلا اسکرین پر کھیلے جانے والا گیم 1947 میں متعارف کروایا گیا تھا- یہ گیم Thomas T. Goldsmit اور Estle Ray Mann نے تخلیق کیا تھا-
 

image

اگرچہ یہ پہلی مرتبہ نہیں تھا کہ کوئی طوفان کسی دوسرے سیارے پر بھی آیا ہو لیکن خلائی گاڑی کی جانب سے مریخ کی سطح پر پہلی مرتبہ 1970 میں طوفان ریکارڈ کیا گیا-
 

image

سڑکوں کا سب سے پہلا نقشہ رومن شہنشاہ Augustus Caesar نے تخلیق کروایا اور یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ رومی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے مشہور تھے- پہلے نقشے کو مکمل ہونے میں تقریباً 20 سال کا عرصہ لگا-
 

image

باضابطہ طور پر کلائی پر باندھی جانے والی پہلی گھڑی کی تخلیق 1509 میں ہوئی اور اسے Nuremberg Egg کا نام دیا گیا- یہ گھڑی جرمنی کے پیٹر ہیملین نے ڈیزائن کی تھی-
 

image

دنیا میں سب سے پہلی فضائی بمباری 1849 میں آسٹریا کی جانب سے وینس پر کی گئی تھی- یہ بم ایسے غباروں کی مدد سے پھینکے گئے جن کا کوئی پائلٹ یا آپریٹر نہیں تھا- تاہم اس روز ہوا کا رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا-
 

image

دنیا کا سب سے پہلا شہر Uruk ہے جو کہ عراق میں واقع ہے اور اس شہر کی تاریخ 3200 قبل مسیح سے جا ملتی ہے- یہاں 50 ہزار افراد آباد تھے جبکہ یہ شہر تجارت کا مرکز ہوا کرتا تھا-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

As they say, there is a first time for everything. From cities to national park these are some crazy firsts in history that you would never have guessed!