چین: آسمان سرخ ہوگیا٬ قیامت کا منظر قرار

چینی شہر کے رہائشی اس وقت حیرت اور خوف کی کیفیت میں مبتلا ہوگئے جب آسمان کا رنگ پراسرار طور پر سرخ ہوگیا اور یہ رنگ پورے شہر پر چھا گیا- دیکھنے میں ایسا لگتا تھا جبیسے کسی فلم میں رونما ہونے والے حادثے کا منظر ہو-
 

image


یہ خوفناک واقعہ چین کے شہر ایرشان میں بدھ کے روز دوپہر کے وقت پیش آیا جس کے بعد آسمان٬ سڑکیں اور عمارتیں غرض ہر شے سرخ رنگ میں نہائی ہوئی معلوم ہوتی تھی- اور لوگ اسے قیامت قرار دینے لگے-

یہ صورتحال تقریباً 1 گھنٹے تک ایسے ہی جاری رہی جس کے آسمان کا رنگ اچانک بالکل نارمل ہوا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو-

محکمہ موسمیات کی کی جانب سے اس منظر کو منگولیا میں اڑنے والی ریت کا سبب قرار دیا گیا ہے لیکن اس کی یقینی وضاحت پیش نہیں کی گئی تاہم عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر اس منظر کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں-
 

image

ان تصاویر میں آسمان سے گرنے والے کالے رنگ کے کیچڑ کی تصاویر بھی شامل ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Residents in a Chinese city had a shock when they looked up and saw the sky glowing bright red - like something from a Hollywood disaster movie. And if that wasn't scary enough, people in the northern city of Aershan feared the end was nigh when the heavens opened and out of the sky fell... mud, covering them in a strange dark residue.