خوبصورت صحرا٬ کاش کبھی یہاں بارش نہ ہو

عام طور پر صحرا کا نام سنتے ہی کسی ایسے علاقے کا خیال ذہن میں آتا ہے جہاں ہر طرف ریت ہی ریت ہو اور پانی کا نام و نشان تک نہ ہو لیکن ہم آج جن صحراؤں کا ذکر کرنے جارہے ہیں یہ عام صحراؤں سے بالکل مختلف ہیں- جی ہاں دنیا میں چند ایسے صحرا بھی موجود ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد جاتی ہے- اور اس کی بنیادی وجہ ان صحراؤں کے دلچسپ اور خوبصورت نظارے ہیں- ایسے ہی چند صحراؤں کا ذکر ہے آج کے اس آرٹیکل میں-
 

image
یہ منفرد صحرا امریکہ میں واقع ہے اور اسے Painted Desert کے نام سے جانا جاتا ہے- اس انوکھے نام کی وجہ تصویر دیکھ کر ہی سمجھ آجاتی ہے کیونکہ ایسا محسوس ہے جیسے اس صحرا کو کوئی کسی نے پینٹ کیا ہو-
 
image
یہ صحرا پاکستان اور بھارت کو علیحدہ کرتا ہے اور اسے تھر کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ صحرا 1 لاکھ 20 ہزار کلومیٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے- صحرائے تھر پاکستان کا ایک مقبول صحرا ہے جو صوبہ سندھ میں واقع ہے-
 
image
اردن میں واقع اس صحرا کو وادی رم کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ سیاحت کے حوالے سے ایک مقبول ترین مقام ہے- اس صحرا میں عجیب و غریب چٹانوں اور حیرت انگیز جنگلی جانوروں کے دلچسپ نظاروں کا موقع ملتا ہے-
 
image
یہ خوبصورت صحرا برازیل میں واقع ہے اور اسے Lençóis Maranhenses کے نام سے جانا جاتا ہے- برسات کے موسم میں یہ صحرا چھوٹی چھوٹی جھیلوں سے بھر جاتا ہے اور یہ ایک انتہائی دلکش نظارہ ہوتا ہے-
 
image
منگولیا میں واقع اس صحرا کا ویسے تو نام Khongoryn Els ہے لیکن بعض اوقات
اسے “ singing desert “ بھی کہا جاتا ہے- اس منفرد نام کی وجہ یہاں چلنے والے ہواؤں سے پیدا ہونے والا انوکھا شور ہے جیسے کسی سُر کی مانند لگتا ہے-
 
image
 اٹاکاما نامی اس صحرا کی سرحدیں چار ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں جن میں پیرو٬ بولیویا٬ ارجنٹینا اور چلی شامل ہیں- یہ صحرا تقریباً 100 کلومیٹر کے طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اور اسے دنیا کا خشک ترین غیر قطبی صحرا قرار دیا جاتا ہے-
 
image
آسٹریلیا میں واقع اس صحرا کا نظارہ بھی انتہائی دلچسپ ہوتا ہے جس کی وجہ صحرا میں موجود عجیب و غریب چٹانیں ہیں- اس صحرا کو The Pinnacles Desert کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
یہ وسیع رقبے پر پھیلا صحرا چین میں واقع ہے اور اسے Taklamakan کے نام سے جانا جاتا ہے- عام طور پر صحرا کا نام سنتے ہی کسی ایسے مقام کا خیال ذہن میں آتا ہے جہاں گرم ترین ہوائیں چل رہی ہوں اور ہر طرف ریت ہی ریت ہو- لیکن حال ہی میں اس صحرا میں لگاتار 11 دن تک برف باری ہوتی رہی ہے-
 
image
اس صحرا کی سرحدیں دو ممالک میں لگتی ہیں جن میں چین اور منگولیا شامل ہیں- Gobi Desert نامی یہ صحرا منگولیوں کی اموات کی داستانوں کے حوالے سے بھی مشہور ہے کیونکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ صحرا لوگوں کو اپنا شکار بناتا ہے-
 

image

بیک وقت میکسیکو اور امریکہ میں واقع اس صحرا بھی انتہائی حیرت انگیز نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں -اس صحرا کی مقبول ترین شے Saguaro cactus نامی پودا ہے- اس صحرا کو Sonoran Desert کے نام سے جانا جاتا ہے-
 

image

امریکہ میں واقع Mojave نامی یہ صحرا موت کی وادی کے نام سے مقبول ترین مقام کا گھر ہے- یہ شمالی امریکہ کا سب سے نچلا مقام ہے-
 

image

نمبیا میں واقع اس صحرا کو نمب صحرا کے نام سے جانا جاتا ہے- یہاں موجود چٹانوں کو رنگ انتہائی منفرد ہوتا ہے اور انہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے پینٹنگ تخلیق کی ہو- یہ دنیا کے قدیم ترین صحراؤں میں سے ایک ہے-
 

image

مصر میں واقع اس صحرا کو سفید صحرا کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ صحرا اپنے سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے ٹیلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے-
 

image

رب الخالی نامی اس صحرا کی سرحدیں چار ممالک سے ملتی ہیں جن میں سعودی عرب٬ عمان٬ یمن اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں- جزیرہ نما عرب کا وسیع رقبے پر پھیلا یہ صحرا خالی کوارٹر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے-
 

image

امریکہ میں واقع اس صحرا کو Black Rock Desert کے نام سے جانا جاتا ہے- اس صحرا کا ایک بہت بڑا حصہ انتہائی خشک ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Precipitation is good, it waters our crops and quenches our thirst. A lack of precipitation on the other hand can cause plenty of problems, but there’s at least one benefit…amazing scenery! You don’t believe us? You think deserts are boring? Well, withhold your judgement just a little bit longer because these are some incredible deserts that will make you wish it never rained!