دیکھنے میں معصوم لیکن اتنے خطرناک جانور کہ---

دنیا میں لوگوں کی ایک بڑی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ صرف بڑے اور خوفناک دکھائی دینے والے جانور ہی انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ دنیا میں ایسے بہت سے جانور بھی پائے جاتے ہیں جو دیکھنے میں تو انتہائی معصوم اور پیارے لگتے ہیں لیکن بڑے جانوروں سے کئی زیادہ خطرناک ہوتے ہیں- ایسے ہی چند انتہائی خطرناک جانوروں کے بارے میں آج آپ اس آرٹیکل کے ذریعے جانیں گے-
 

Cassowary
یہ پرندہ آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے اور دیکھنے میں بےضرر معلوم ہوتا ہے- لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ نے اسے پریشان کرنے کی کوشش کی تو یہ آپ پر بھرپور انداز میں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اور یقین جانیے کہ یہ حملہ اس حد تک جارحانہ ہوگا کہ آپ سنبھل بھی نہیں پائیں گے-

image


Deer
آپ کے خیال میں ہرن ایک عام سے جانور ہے جو کہ گھاس کھاتا ہے اور آرام کرتا ہے لیکن آپ کو جلد اپنی یہ غلط فہمی دور کرلینی چاہیے- ہرن اور ہرن کی ایک خاص قسم bucks کو اپنے جارحانہ رویے اور انسانوں کو روندنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے-

image


Cats
ہم یہاں نہ تو پالتو جانوروں کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور نہ ہی شیر اور چیتوں کے بارے میں- ہم یہاں بات کر رہے ہیں درمیانی جسامت کے پوماز اور پینتھرز کی- ان کے چھوٹے قد کی وجہ سے دھوکہ کبھی مت کھائیے کیونکہ یہ بھی شیر اور چیتے جتنے ہی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں-

image


Dolphins
بظاہر ڈولفن کو ہم عموماً تفریح کے لیے استعمال ہوتا ہوا دیکھتے ہیں لیکن شاید آپ نہیں جانتے کہ ڈولفن شارک کو ہلاک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے- اب آپ خود ہی سمجھ سکتے ہیں کہ جب شارک محفوظ نہیں تو پھر یہ آپ کے لیے بھی اتنی ہی خطرنک ہے جتنی شارک کے لیے-

image


Beavers
دیکھنے میں یہ ایک چھوٹا مگر ایسا جانور معلوم ہوتا ہے جو کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا تاہم یہ حقیقت نہیں ہے کیونکہ یہ جانور اپنے دانت استعمال کرنے سے ہرگز نہیں ہچکچاتا- اور اس جانور کے دانت ہی اس کا سب سے بڑا ہتھیار ہیں-

image


Pufferfish
یقیناً کوئی بھی شخص اس مچھلی کو دیکھتے ہیں اس کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے گا- لیکن یہ ایک انتہائی زہریلی مچھلی ہے جو انسان کو آسانی سے قتل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس کا زہر انسان کے تنفس کے نظام کو مفلوج کر دیتا ہے-

image


Red Fox
عام طور پر بھیڑیوں کو برا سمجھا جاتا ہے لیکن یہ لومڑی ان سے بھی کئی زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے- اس لومڑی کا شکار عموماً بچے بنتے ہیں-

image

Raccoons
اگرچہ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ جانور اپنے آپ میں مست رہتا ہے لیکن درحقیقت اگر آپ اسے چھیڑنے کی کوشش کریں گے تو یہ اپنے پنجوں کا بھرپور استعمال کرے گا جو آپ کی زندگی کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے-

image

Chimpanzees and Apes
یہ جانور ضرور چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کے لیے تفریح کا باعث ہوتے ہیں لیکن یاد رکھیے اگر آپ نے اسے ناراض کردیا یا پھر غصہ دلوایا تو پھر اس کے غیض و غضب کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار رہیے گا-

image

Slow Loris
ہوسکتا ہے کہ واقعی یہ جانور اپنے نام کی مانند سست ہو لیکن اس حقیقت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے کہ اس کا زہر بہت تیز ہوتا ہے- یہ زہر اس جانور کی کہنیوں سے نکلتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

All animals are potentially dangerous (yes, even your cuddly hamster). If you mess with them they’ll mess with you. This list is not intended to make anyone hate cuddly animals. With that said, get ready for a safari because these are some dangerous animals that are deceptively cute!