لاش نے گورکن کی جان لے لی

کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ ایک مردہ خاتون نے زندہ گورکن کی جان لے لی؟ جی ہاں ایسا ہی ایک چونکا دینے والا واقعہ حال ہی میں جرمنی میں پیش آیا ہے اور اس واقعے نے اب تک جرمن حکام کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے-
 

image


واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ جرمنی میں Gelsenkirchen شہر 92 سالہ خاتون جو کہ اولڈ ہاﺅس میں مقیم تھیں کو ایک ملازمہ نے بےجان پڑا پایا تو ڈاکٹر کو بلوا لیا جس نے خاتون کی موت واقع ہونے کی تصدیق کردی۔

اولڈ ہاؤس کی انتظامیہ نے خاتون کی لاش تابوت میں رکھ کر تدفین کے لیے مقامی قبرستان کے گورکن کے سپرد کردی۔

تاہم گورکن جب تابوت کو دفن کرنے کی تیار کر رہا تھا تو اچانک تابوت کا ڈھکنا ایک طرف سرک گیا اور پھر بوڑھی خاتون کی خاتون کی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں جبکہ خاتون نے انتہائی نحیف آواز میں پوچھا کہ “ میں کہاں ہوں؟“ ۔ یہ منظر دیکھ کر خوف کے مارے گورکن کا دل دھڑکنا بند ہوگیا اور وہ دنیا سے رخصت ہوگیا۔
 

image

جس کے بعد ایمبولینس منگوا کر معمر خاتون کو ہسپتال روانہ کیا گیا۔ تاہم اسپتال پہنچنے کے بعد خاتون اگلے ہی دن دوبارہ دنیا سے رخصت ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق جب معمر خاتون کو اسپتال لایا گیا تھا تو وہ اس وقت زندہ تھیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

An undertaker in Germany passed out in shock when a coffin lid slid open and the woman inside groaned: "Where am I?" The 92-year-old lady had been pronounced dead hours earlier at a retirement home in the city of Gelsenkirchen and taken to the Munstermann funeral parlour.