پاکستان: خام تیل کے وسیع ذخیرے کی دریافت

آئل اینڈ گیس کمپنی (او جی ڈی سیٕ) نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں خام تیل کا ایک وسیع ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ خام تیل کے یہ ذخائر ٹنڈو الہ یار کے ایک قریبی علاقے سے دریافت کیے گئے ہیں- کمپنی کے مطابق اس کنویں سے روزانہ ایک ہزار پچانوے بیرل کی مقدار میں خام تیل نکالا جاسکے گا۔

او جی سی ڈی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد رفیع کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ “کمپنی ایک ماہ بعد 70 کروڑ روپے مالیت کا تیل اس کنویں سے نکالنے کا آغاز کرے گی جبکہ کنویں میں شیل گیس بھی موجود ہے“۔
 

image


محمد رفیع کے مطابق یہ گیس ٹریٹمنٹ کے بعد سسٹم میں داخل کردی جائے گی۔

او جی ڈی سی کے ترجمان نے حالیہ دریافت کو ملک کے تیل کے ذخائر میں ایک اہم اضافہ قرار دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ “یہ دریافت سندھ کے حوالے سے انتہائی اہم ہے کیونکہ خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب پہلے بھی اس طرح کی بڑی دریافتیں ہوئی ہیں تاہم سندھ میں ایسی دریافتیں کم ہی دیکھنے میں آتی ہیں۔‘‘
 

image

ترجمان کے مطابق یہ ذخیرہ جس کنویں سے دریافت ہوا ہے اسے پولی ڈیپ ون کہا جاتا ہے، اس کو چار ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی تک کھودا گیا تھا۔‘‘
YOU MAY ALSO LIKE:

Oil and Gas Development Company Limited (OGDCL) reported Wednesday an oil discovery at the exploratory well Palli Deep-I in District Tando Allah Yar, Sindh Province, Pakistan, the firm said in a filing with the London Stock Exchange.