گھروں کے صحن سے ہونے والی ناقابلِ یقین دریافتیں

تصور کریں کہ اگر آپ اپنے گھر کے عقبی صحن میں کسی مقصد کے تحت کھدائی کر رہے ہوں لیکن اس دوران سونے کے سکوں سے بھرا ڈبہ دریافت ہوجائے یا پھر کوئی ایسا بیگ دریافت ہو جس میں لاکھوں ڈالر کی رقم موجود ہو تو آپ کی کیا حالت ہوگی؟ جی ہاں یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ایسے ناقابل یقین واقعات پیش آچکے ہیں- مختلف لوگوں نے جب اپنے گھروں کے عقبی صحن میں کسی اور مقصد کے تحت کھدائی کی یا کروائی تو انہیں ایسی ناقابلِ یقین چیزیں دریافت ہوئیں جن کی موجودگی کا ایک عام انسان تصور بھی نہیں کرسکتا- ایسی ہی چند دریافتوں پر مشتمل ہے آج کا یہ آرٹیکل:
 

سونے کے سکے:
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا اپنے گھر کے عقبی صحن میں اپنے کتے کے ساتھ ٹہل رہا تھا کہ اس دوران ان کی نظر ایک ایسے زنگ آلود کنستر پر پڑی جس کا اوپر کا حصہ زمین سے باہر دکھائی دے رہا تھا اور باقی کنستر زمین میں دفن تھا- اس جوڑے نے جب کنستر کو باہر نکالا تو اس میں سے 20 ڈالر کی مالیت متعدد سونے کے سکے دریافت ہوئے- انہوں اس مقام سے سونے کے سکوں سے بھرے مزید سات کنستر دریافت کیے- ان سونے کے سکوں کی تاریخ 1890 سے جا ملتی ہے اور انہیں یہاں دفن کر کے محفوظ بنایا گیا تھا- جب اس جوڑے نے سکوں کی مالیت کا اندازہ لگوایا تو ان کی قیمت 10 لاکھ ملین امریکی ڈالر بنی-

image


مشین گن:
کینیڈا کے علاقے کیلگری کے رہائشی ایک شخص کو اپنے گھر سے مشین گن دریافت ہوئی- اس شخص کو اپنے گھر اور باڑ کے درمیانی حصے سے پلاسٹک بیگ ملا- جب اس نے بیگ کھولا تو اس میں ایک تکیے کا غلاف موجود تھا- یہ مشین گن تکیے کے غلاف کے اندر چھپائی گئی تھی اور اس کے ساتھ گولیاں بھی موجود تھیں- یہی نہیں بلکہ اس غلاف میں ایک موبائل فون بھی رکھا گیا تھا- آج تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان سب چیزوں کو وہاں رکھنے کا مقصد کیا تھا-

image


قبرستان:
نیو اورلین کے ایک رہائشی نے اپنے گھر کے عقبی صحن میں ایک سوئمنگ پول بنانے کا ارادہ کیا- جب گھر کے مذکورہ حصے کی کھدائی کا آغاز کیا گیا تو اس وقت وہاں سے ایک قبرستان دریافت ہوا اور یہ دیکھ کر اس شخص کی انتہا نہ رہی- ان قبروں کی تاریخ 17ویں صدی سے جا ملتی ہے- یہاں سے 13 قبریں دریافت ہوئیں- تاہم اس مقام سے قبریں دریافت ہونے کا یہ واقعہ پہلا نہیں ہے اس سے قبل بھی 1984 میں 36 قبریں اسی علاقے سے اس وقت دریافت کی گئیں جب ایک اپارٹمنٹ کپملیکس کی تعمیر کی جارہی تھی-

image


ہڈی:
کریک کے دو نوجوان جس وقت اپنے گھر کے عقبی صحن میں ایک چھوٹا سا ڈیم تعمیر کر رہے تھے تو ان کی نظر ایک ایسی عجیب و غریب چیز پر پڑی جو زمین سے چپکی ہوئی تھی- یہ چیز کسی ہڈی سے ملتی جلتی تھی اس لیے ان نوجوانوں نے بلوم فیلڈ ہل کے Cranbrook انسٹیٹیوٹ آف سائنس کے قدیم حیاتیات کے ماہر سے رابطہ کیا جس نے اس بات کی تصدیق کہ یہ ہڈی ایک قدیم جانور جو کہ ہاتھی سے مشابہہ ہوتا تھا کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور اس کی تاریخ 13 ہزار سال پرانی ہے-

image


ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی نقد رقم:
2011 میں Illinois سے تعلق رکھنے والا 57 سالہ ایک بےروزگار شخص اپنے گھر کے عقبی صحن میں بنائے گئے باغ سے گوبھی نکال رہا تھا کہ اس کی نظر ایک بیگ پر پڑی- جب اس شخص نے بیگ کھولا تو اس میں سے 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دریافت ہوئی- اس شخص نے پولیس کو آگآہ کیا اور تحقیق کے دوران اس شخص کے ایک 87 سالہ پڑوسی نے دعویٰ کیا کہ یہ رقم اس کی ہے- آخر پر یہ طے ہوا کہ اس رقم کو آپس میں تقسیم کیا جائے گا- لیکن بے روزگار شخص اپنے حصے کی وصولی سے چند دن قبل ہی  موت کا شکار بن گیا-

image


ہزار سال پرانے انسان کی باقیات:
سالٹ لیک شہر کے رہائشی ایک شخص کو اس وقت انسانی باقیات دریافت ہوئی جب وہ اپنے گھر کے عقبی حصے میں تالاب کے لیے کھدائی کر رہا تھا- اس شخص نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا جس نے تحقیق کے بعد بتایا کہ یہ کوئی حالیہ قتل نہیں ہے لیکن یہ باقیات کسی امریکی باشندے کی ہیں جو امریکہ کے علاقے یوٹاہ کا رہائشی تھا اور ان باقیات کی تاریخ ایک ہزار سال پرانی ہے-

image


650 سالہ قدیم خزانہ:
یہ خزانہ ایک آسٹریلوی شخص نے اپنے گھر کے عقبی صحن سے دریافت کیا اور اس خزانے کی تاریخ 650 سال پرانی ہے- اس خزانے میں 200 سے زائد آنگھوٹیاں٬ سونے کا پانی چڑھی چاندی کی پلیٹیں٬ بیلٹ بکل٬ موتی ٬ مرجان اور کئی اقسام کے زیور شامل تھے-

image

ڈائنوسار کی ہڈی:
برطانیہ کے علاقے Ipswich کا رہائشی اپنے گھر کے عقبی صحن میں باڑ لگا رہا تھا کہ اس دوران اسے ایک بڑی اور غیرمعمولی ہڈی دریافت ہوئی- لیکن اس شخص نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور 16 سال تک وہ ہڈی ایسی ہی وہاں پڑی رہی- 2013 میں اچانک اس نے فیصلہ کیا کہ اس ہڈی کو مقامی میوزیم کے حوالے کردیا جائے- میوزیم کی انتظامیہ نے جب ہڈی پر تحقیق کی تو انکشاف ہوا کہ یہ ہڈی 250 ملین سال قبل pliosaur نامی جانور کی ہے- حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ جانور نہ اس علاقے میں پایا جاتا تھا اور نہ اس کے کسی قریی علاقے میں موجود ہوتا تھا-

image

وہیل کا ڈھانچہ:
1978 میں کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک بڑا پتھر دریافت کیا لیکن جلد ہی اسے احساس ہوا کہ یہ کوئی چٹان نہیں بلکہ ہڈی ہے- اس کا خیال تھا کہ یہ کوئی اہم دریافت ہے لیکن اس وقت کے ماہرین نے اسے بےکار قرار دے دیا- اس شخص نے اپنی دریافت کو وہی چھوڑ دیا جہاں سے اس نے اسے حاصل کیا تھا- تاہم 35 سال گزرنے کے بعد اس شخص نے اس ہڈی کو ایک ماہر کو دکھایا جس نے انکشاف کیا کہ اس ہڈی کا تعلق baleen وہیل سے ہے اور 15 ملین سال قبل پائی جاتی تھی-

image

چیتا:
برطانیہ کے ایک 9 سالہ بچے نے اپنی والدہ کو آگاہ کیا کہ اس نے گھر کے عقبی صحن میں ایک چیتا دیکھا ہے- بچے کے اصرار پر والدہ نے جب صحن میں جا کر دیکھا تو انہیں وہاں واقعی ایک چیتا نظر آیا جو کہ کسی قریبی چڑیا گھر سے فرار ہو کر یہاں آگیا تھا- تاہم اس چیتے کو کسی نہ کسی طرح وہاں سے نکال کر واپس انتظامیہ تک پہنچایا گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Exploring eerie backyards can be very exciting and curious activity. For various reasons, people sometimes have to take a spade and dig up their property. Stumbling across some rusty rummage buried under ground comes as no surprise but there have been findings that left their finders in absolute amazement.