پاکستانی باڈی بلڈر نے آرنلڈ کلاسک کا ٹائٹل جیت لیا

آسٹریلیا میں منعقدہ ہونے والے آرنلڈ کلاسک آسٹریلیا 2015 کے باڈی بلڈر کا ٹائیٹل پاکستانی باڈی بلڈر عاطف انور نے جیت لیا ہے۔ عاطف انور اس سے قبل 2005 میں مسٹر پاکستان کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں-
 

image


اس کے علاوہ عاطف انور کو مسٹر سندھ اور مسٹر کراچی رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے- عاطف انور 2009 میں امریکہ میں منعقد کیے جانے والے مقابلے مسلز مینیا میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں اور اس مقابلے میں انہوں نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی-

عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک باڈی بلڈر کا اعزاز مرد باڈی بلڈرز کی 100 کلو گرام کیٹگری میں حاصل کیا ہے۔

عاطف انور کو ہالی ووڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازنگر نے کھڑے ہوکر پاکستانی تن ساز کو مقابلے میں فاتح قرار دیتے ہوئے انہیں میڈل پہنایا اور انہیں داد دی-
 

image

آسٹریلیا میں منعقد کیے جانے والے آرنلڈ کلاسک مقابلوں میں پاور لفٹنگ، خواتین اور مردوں کی باڈی بلڈنگ اور مارشل آرٹس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

آرنلڈ کلاسک ایوارڈ ہر سال مختلف اسپورٹس کیٹگریز کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں اور انمقابلوں میں جیتنے والوں کو ’آرنیز‘ کا خطاب دیا جاتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Former Mr. Pakistan Atif Anwar won the Arnold Classic Australia 2015 in the over-100 class on Sunday. Atif Anwar who hails from Karachi won the title of Mr. Pakistan in 2005 and has also held the titles of Mr. Sindh and Mr. Karachi.