اسلام آباد: اذان اور نماز کا وقت ایک٬ مارکیٹیں بند

سعودی عرب میں اذان کی آواز سنتے ہی دکاندار اپنی دکانیں کھلی چھوڑ کر مسجدوں کا رخ کرنے لگتے ہیں اور تقریباً اب ایسی ہی صورتحال پاکستان کے دارالحکومت اسلام میں بھی دیکھنے کو ملے گی-

جی ہاں حال ہی میں اسلام آباد میں اذان اور نماز کے اوقات ایک ہی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس دوران تمام مارکیٹیں اور بازار بند کردیے جائیں گے-
 

image


یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے امور سردار محمد یوسف کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا- یہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا اور اس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماﺀ کرام و مشائخ نے شرکت کی-

اس فیصلے کو قانونی حیثیت دینے کے لیے وفاقی وزیر کی جانب سے علماﺀ کرام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے- یہ کمیٹی اس فیصلے کے حوالے سے اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجوائے گی-

اس کے بعد اسلام آباد میں نئے نظام الصلٰوۃ پر عملدرآمد کا آغاز کردیا جائے گا- اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نماز کے اوقات کے دوران تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں گی-

آغاز میں یہ نظام صرف اسلام آباد میں نافذ ہوگا جس کے بعد مرحلہ وار اسے تمام صوبوں میں نافذ کیا جائے گا-

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ تمام سرکاری دفاتر میں بھی نماز کے اوقات کا وقفہ ضرور رکھا جائے“-

YOU MAY ALSO LIKE:

In a meeting presided over by Federal Minister for Religious Affairs Sardar Yousuf, scholars and imams have decided to implement uniform timings of prayer in Islamabad and nearby areas. According to the act, all mosques of Islamabad will call to prayer(azan) and hold prayer congregations at the same time. During this time, all markets will remain closed for business.