بچے کا زندہ ہونا٬ پرندوں کا جلنا اور آئی فون کا پھٹنا

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ “ بچے کا زندہ ہونا٬ پرندوں کا جلنا اور آئی فون کا پھٹنا“ کیا ہے یہ سب؟ یقیناً آج کے آرٹیکل کا عنوان ضرور چونکا دینے والا ہے لیکن آرٹیکل میں موجود حقائق اس سے بھی زیادہ چونکا دینے والے ہیں- ہماری ویب دنیا بھر میں پیش آنے والے منفرد واقعات اور دلچسپ تحقیقات سے اکثر اپنے قارئین کو آگاہ کرتی رہتی ہے جسے قارئین کی ایک بڑی تعداد پسند بھی کرتی ہے- آج کا آرٹیکل بھی اسی سلسلے کی ایک مضبوط کڑی ہے جس میں حالیہ چند دنوں میں کی جانے پیش آنے والے منفرد واقعات اور دلچسپ تحقیقات کا ذکر کیا جائے گا-
 

مردہ پیدا ہونے والا بچہ 8 منٹ بعد زندہ:
تھیو بابیج ایک ایسا بچہ ہے جس نے اپنی زندگی ابتدائی 8 منٹ ایک مردے کے طور پر گزارے- جب یہ پچہ پیدا ہوا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا کیونکہ نہ تو اس بچے کی دل کی دھڑکن کام کر رہی تھی اور نہ ہی کوئی دوسرے اعضا- تاہم جب بچے کی ماں ریچل کے چیخ و پکار کرنے پر ڈاکٹروں نے ایک مرتبہ پھر بچے کے دل کو متحرک کرنے کوشش کی تھی تو 8 منٹ بعد دل نے حرکت کرنا شروع کردی- بچے کے والد ایڈم کا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بھی اس بات پر حیران نظر آئے کہ بچے کا دل آٹھ منٹ تک بند کیسے رہا اور پھر اس میں زندگی کیسے واپس آگئی؟ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی کمی کے باعث بچے کا رنگ بھی نیلا پڑچکا تھا- یہ بچہ اب 5 ماہ کا ہوچکا ہے اور مکمل صحتیاب ہے-

image


دو گھنٹے سے زائد اسکرین ٹائم بچوں کے لیے خطرناک:
حال ہی میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بچوں کا دن بھر میں دو گھنٹے سے زائد اسکرین کے سامنے بیٹھنا بچوں کے خون کے دباؤ میں اضافہ کرسکتا ہے اور اس سے زندگی میں صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق دن بھر میں 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی وژن دیکھنے سے بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ نئی تحقیق سائنسی رسالے 'انٹرنشنل کارڈیالوجی جرنل' میں شائع کی گئی ہے- اور اس تحقیق میں یورپی یونین کے 8 ممالک کے تقریبا 5,000 بچوں کی دو برس تک نگرانی کی گئی اور نتیجے میں اسکرین کے سامنے بیٹھنے اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان ایک تعلق مل گیا ہے۔ نتیجے سے محققین نے اخذ کیا کہ جو بچے ہر دن دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین کے سامنے گزارتے تھے، دو سال بعد ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں تھے جبکہ جن بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کے ساتھ جسمانی سرگرمیاں کم تھیں ان کے لیے یہ خطرہ اور بھی زیادہ تھا۔

image


پرندوں کیلیے سولر پینل خوفناک نقصان کا باعث:
سولر پینل ایجاد کر کے انسان نے اپنی زندگی کو تو ضرور کسی حد تک آسان بنا لیا لیکن اس ایجاد کی وجہ سے کچھ دیگر مخلوقات کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ امریکی ریاست نیواڈا میں قائم کریسنٹ ڈوم سولر انرجی پراجیکٹ کا وسیع و عریض علاقہ پرندوں کے لیے انتہائی خطرناک واقع ہوا ہے- اس علاقے کی فضا میں جو بھی پرندہ پرواز کرتے ہوئے داخل ہوتا ہے وہ معصوم جل کر کوئلہ ہوجاتا ہے- ان حادثات کی وجہ زمین پر پھیلے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں وہ شیشے ہیں جو سورج کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔ ان شیشوں کا کام ایک مرکزی پاور ٹاور پر روشنی منعکس کرنا ہوتا ہے- اور یوں حاصل ہونے والی شدید حرارت سے پانی کو بھاپ میں تبدیل کر کے جنریٹر چلائے جاتے ہیں جس کی مدد سے بجلی تیار کی جاتی ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں ان شیشوں کا زاویہ آسمان کی جانب کردیا گیا جس کی وجہ سے زمین سے تقریباً 1500فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے پرندے روشنی کی طاقتور شعاﺅں کی زد میں آکر جلنا شروع ہوگئے۔ نیواڈا بیورو آف لینڈ مینجمنٹ کے ایک نمائندے کے مطابق ایک دن 130 سے زائد پرندے ہلاک ہوئے ہیں- اگرچہ پراجیکٹ کی انتظامیہ کے مطابق شیشوں کا زاویہ بدل چکا ہے لیکن مقامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اب بھی پرندے اس علاقے میں داخل ہوتے ہی جل جاتے ہیں۔

image


ایل جی اور ہواوے کی نئی سمارٹ گھڑیاں:
گزشتہ کچھ عرصے سے موبائل فون کمپنیاں موبائل تیار کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے اسمارٹ آلات تیار کرنے میں بھی مصروف دکھائی دیتی ہیں-جس کی ایک حالیہ مثال موبائل بنانے والی کمپنی ایل جی اور ہواوے کی متعارف کروائی جانے والی اسمارٹ گھڑیاں ہیں- یہ گھڑیاں اینڈورئڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں- ان گھڑیوں کو یورپ کے شہر بارسلونا میں جاری تجارتی میلے موبائل ورلڈ کانگریس میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا- یہ نئی گھڑیاں میٹل فریمڈ(دھات کے فریم) کے ڈیزائن پر بنائی گئی ہیں۔ اربن نامی ایل جی کی سمارٹ گھڑی کے دو ورژن ہیں۔جن میں سے ایک اینڈروئڈ پر چلنے والی ہے۔ دوسرے ورژن میں نئے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ فور جی چپ لگائی گئی ہے جس کی مدد سے اس گھڑی کو فون کے ساتھ جوڑے بغیر فون کال کرنے اور پیغامات بھیجنے کی سہولت موجود ہے۔ ہواوے کی تیار کردہ گھڑی میں بھی اینڈروئڈ سسٹم ہے۔

image


آئی فون پھٹ گیا:
موبائل فون نے جہاں آسانیاں پیدا کی ہیں وہی پیش آنے والے حادثات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے-ایک حالیہ واقعے موبائل فون کا شکار لانگ آئی لینڈ نیویارک کا نوجوان بنا- مذکورہ نوجوان اپنی پتلون کی جیب میں موجود آئی فون 5c کے پھٹنے سے زخمی شدید زخم آئے ہیں۔ ایرک جانسن نامی نوجوان کے مطابق یہ موبائل اس کی جیب میں رکھا توا کوئی چیز اٹھانے کے لئے زمین کی جانب جھکا تو اچانک اسے ایک پٹاخے کی زوردار آواز سنائی دی اور ساتھ ہی اس کی پتلون میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ کی جلد بری طرح سے جل گئی۔ نوجوان نے مقامی میڈیا کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس کا فون بہترین حالت میں تھا جبکہ اس نے اسے کبھی بھی غیر معیاری چارجر سے چارج بھی نہیں کیا- ایرک کے دوستوں جو کہ موقع پر موجود تھے کا کہنا ہے کہ یہ سب دیکھ کر ہم بھی خوفزدہ ہوگئے کیونکہ ایرک کی بائیں ٹانگ کا اوپر والا حصہ بری طرح سے جل گیا تھا اور اس کی جلد کے جلنے کی سخت ناگوار بو آرہی تھی۔

image


اس ڈریس کا رنگ کیا ہے؟:
حالیہ چند دنوں میں اس ڈریس کی تصویر نے انٹرنیٹ پر بہت سے گردش کی ہے- اس کی وجہ ڈریس کا عجیب و غریب رنگ ہے جو کسی کو نیلا اور کالا دکھائی دیتا ہے تو کسی کو سفید اور سنہری- اس ڈریس کی تصویر اسکاٹ لینڈ کے شہری کیٹلن میکنیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹمبلر پر ایک ڈریس کی تصویر پوسٹ کی، اور کیپشن میں لکھا کہ 'میری مدد کریں، کیا یہ ڈریس نیلا اور کالا ہے یا سفید اور گولڈن؟ میں اور میرے دوست بہت پریشان ہیں اور ہم اتفاق نہیں کر پارہے۔' اور صرف اس ایک جملے نے انٹرنیٹ کی دنیا کو پریشان کر کے رکھ دیا۔ میکنیل کے مطابق ان کے دو قریبی دوستوں کی شادی تھی، جس پر دلہن کی ماں نے شادی کے جوڑے کی تصویر لے کر بھیجی۔ اور جب یہ تصویر لڑکی نے اپنے منگیتر کو دکھائی، تو دونوں ہی رنگ پر جھگڑنا شروع ہو گئے۔

image


کھڑکی والی سیٹ نے ہتھکڑی لگوا دی:
آپ نے اکثر بچوں کو آپس میں بس یا ٹرین میں کھڑکی والی سیٹ کے پاس بیٹھنے پر جھگڑتا دیکھا ہوگا لیکن چین کے ایک فضائی مسافر نے اس وقت بچوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جب وہ زبردستی جہاز میں اپنی الاٹ سیٹ چھوڑ کر دوسری کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ پر آ بیٹھا جبکہ عملے کی منت سماجت کے باوجود اس مسافر نے سیٹ چھوڑنے سے انکار کردیا- یہ پرواز ہانگ کیاﺅ ائیرپورٹ سے کوانگسو شہر کے لئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیٹ کا جھگڑا شروع ہوگیا- جب عملہ ناکام ہوگیا تو انہیں پولیس کی مدد طلب کرنے پڑی جس نے آتے ہی مسافر کو ہتھکڑیاں لگائیں اور جہاز سے اتار دیا- تاہم اس دوران پرواز دو گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مسافر کوئی ان پڑھ شخص نہیں تھا بلکہ ٹانگ چی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا طالبعلم تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

On the daily basis interesting and strange events occurs around the World and some of these events are become part of our life. In this article we mention some of those events that emergence took place is in recent days. We believe that after reading them you may not stay without enjoying.