ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی فتح

پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کرلی ہے- اس سے قبل پاکستان نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2015 میں دو میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز سے کھیلے لیکن بدقسمتی سے دونوں میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا-

پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہونے والے آج کے میچ میں زمبابوے کی پوری ٹیم 236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 215 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
 

image


باؤلنگ کے شعبے میں محمد عرفان اور وہاب ریاض نے عمدہ کارکردگی پیش کی- محمد عرفان نے 30 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض نے 45 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں-

تاہم وہاب ریاض نے بیٹنگ کے شعبے میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے- انہوں نے 6 چوکے اور 1 چھکا لگایا-

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز مصباح الحق نے اسکور کیے- مصباح 121 گیندوں پر 73 رنز بنائے-
 

image

زمبابوے کی جانب سے بہترین باؤلنگ چتارا نے کی اور انہوں نے صرف 35 رنز کے عوض پاکستان کی 3 وکٹیں حاصل کرلیں- دوسرے نمبر پر سین ولیم رہے جنہوں نے 48 رنز دے کر پاکستان کی 2 وکٹیں اپنے نام کیں-
 

image

زمبابوے کی بیٹنگ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ آج کے میچ میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا- لیکن پاکستانی باؤلروں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف بلے بازوں کو وکٹ پر جم کر نہ کھیلنے دیا۔ زمبابوے کی طرف سے ٹیلر 50 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan got their World Cup campaign back on track Sunday when the 1992 champions downed Zimbabwe by 20 runs to claim their first win of the tournament. Led by some patient batting from captain Mizbah-ul-Haq, who made 73, Pakistan recovered from losing their first two wickets for just four runs to post 235 for seven from their 50 overs.