لمبا قد چاہیے تو ہڈیاں تڑوانی ہوں گی

قد نہ بڑھنے کی شکایت ہمارے معاشرے میں عام جسے دور کرنے کے لیے مختلف طریقے بھی آزمائے جاتے ہیں لیکن گزشتہ چند سالوں سے بھارت کے ایک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں اس شکایت کے ازالے کے لیے ایک بالکل عجیب و غریب طریقہ اپنایا جارہا ہے-

شری بالاج ایکشن نامی اس میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر امر سارین ہڈیاں توڑ کر قد بڑھانے کا علاج کررہے ہیں جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس طریقہ علاج سے فائدہ بھی حاصل کر رہی ہے-
 

image


اس عجیب و غریب علاج کی ایک مثال 21 سالہ روہن گپتا بھی ہیں جنہوں نے ڈاکٹر سارین سے ہڈیاں تڑوا کر اپنے قد میں اضافہ کروایا۔

روہن گپتا پانچ فٹ چار انچ قد کے مالک تھے مگر اب وہ پانچ فٹ ساڑھے سات انچ قد کے مالک ہیں۔

روہن کے مطابق وہ علاج کے دوران چار ماہ تک شدید تکلیف کی حالت میں بستر پر رہے لیکن جب وہ صحتیاب ہو کر اٹھے تو وہ اپنے قد میں ساڑھے تین انچ کا اضافہ دیکھ کر ساری تکالیف بھول گئے۔

ہڈیوں توڑ کر قد میں کیے جانے والے اضافے کا یہ طریقہ علاج روسی ہے جسے لیزا روف تکنیک کہا جاتا ہے اور ڈاکٹر سارین اسی طریقے کے ذریعے علاج کرتے ہیں۔

اس طریقہ علاج میں ٹانگ میں Tibiaنامی ہڈی کو توڑ دیا جاتا ہے اور پھر ٹوٹی ہوئی ہڈی کے دونوں اطراف کو سٹیل کی سلاخوں کی مدد سے اطراف کی جانب کھینچ کر رکھا جاتا ہے۔ اس دوران توڑی گئی ہڈی کی جگہ پر نئی ہڈی قدرتی طور پر بننا شروع ہوجاتی ہے اور اس کے گرد عضلات، رگیں اور جلد بھی قدرتی طور پر بنتے ہیں۔
 

image

ڈاکٹر سارین کے مطابق کہ اس طریقہ علاج میں ہڈی میں ایک ملی میٹر یومیہ کا اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم یہ ایک انتہائی مہنگا علاج بھی ہے اور ڈاکٹر سارین اس آپریشن کے لئے چھ لاکھ بھارتی روپے کی فیس لیتے ہیں-

اس کے علاوہ آپریشن کے چار ماہ بعد فیزیو تھراپی کا عمل شروع کیا جاتا ہے جو کہ تین ماہ جاری رہتا ہے اور اس کی فیس علیحدہ ہوتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Rohan Gupta, 21, willingly got both his legs broken and metal rods impaled through them in two places to support a clunky frame. Unable to walk and in pain, he was laid up for months, spending upwards of Rs 6 lakh on treatment.