ٹوتھ پیسٹ کے چند حیرت انگیز کمالات

دانتوں کی صفائی اور سفیدی کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال تو بہت عام ہے جو انہیں مضبوط بھی بناتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کے اور بھی بہت سے حیرت انگیز کمالات ہیں- مثلاً پیسٹ آپ کے چہرے کو دانوں سے نجات بھی دلا سکتا ہے؟ اگرچہ سننے میں حیرت انگیز لگے مگر واقعی ٹوتھ پیسٹ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا تصور بھی کبھی آپ نے نہیں کیا ہوگا اور دانتوں سے ہٹ کر بھی کافی چیزیں صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈان نیوز کے شائع کردہ ٹوتھ پیسٹ کے ایسے ہی چند انوکھے طریقہ استعمال ہوسکتا ہے آپ کو حیران کر کے رکھ دیں۔
 

ہاتھوں کو بو سے نجات دلاتا ہے
پیاز یا لہسن کو کاٹنے کے بعد ہاتھوں میں بو دھونے کے بعد بھی باقی رہتی ہے اور عام صابن بھی اس سے نجات دلانے میں ناکام رہتے ہیں مگر تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ کو ہتھیلی پر مل لینا اس بو سے مختصر وقت میں موثر طریقے سے جان چھڑانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

image


زیورات کی صفائی
سونے یا چاندی کے زیورات کو کسی سنار کے پاس لے جا کر بہت زیادہ پیسہ دیکر ان کی صفائی کروانے سے بہتر ہے کہ آپ ٹوتھ پیسٹ کو آزما کر دیکھیں، بس ٹوتھ پیسٹ کی تھوڑی سی مقدار زیورات کے اوپر لگا کر انہیں اپنی انگلیوں کی پوروں سے رگڑیں اور پھر اسے کپڑے کے کسی ٹکڑے سے صاف کردیں۔

image


دیوار سے رنگوں کے داغ ہٹائیں
تمام بچوں کو دیواروں پر پینٹ کا بہت زیادہ شوق ہوتا ہے جو ماﺅں کے لیے گھروں کی صفائی کے دوران بہت بڑا چیلنج بھی بن جاتا ہے اور اس سلسلے میں بھی ٹوتھ پیسٹ زبردست کمال دکھاتا ہے بس ٹوتھ پیسٹ کو ان پر رگڑ کر کپڑے سے داغ والی جگہ صاف کردیں۔

image


اسپورٹس گلاسز کی صفائی
اسپورٹس گلاسز کا بہت زیادہ دیر تک استعمال ان کے شیشوں کو دھندلا دیتا ہے اور وہ گندے بھی ہوجاتے ہیں جن کی صفائی پانی کے بس کا کام نہیں ہوتی تاہم یہاں آپ ٹوتھ پیسٹ کی ہلکی سی تہہ کو استعمال کرسکتے ہیں، بس اسے گلاسز پر رگڑیں اور گیلے کپڑے سے پیسٹ کو صاف کردیں آپ کے گلاسز بھی بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے۔

image


چہرے کے دانوں یا مہاسوں سے نجات
اگرچہ یہ سننے میں حیران کن لگے مگر حقیقت یہی ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال چہرے پر ابھر آنے والے دانوں اور مہاسوں سے جلد نجات دلانے کا موثر طریقہ ہے، بس تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ مہاسوں سے متاثرہ حصے پر لگائیں اور پھر اسے دھولیں، اس کے بعد آپ اس کا اثر دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

image


ناخنوں کی حفاظت
ناخنوں کو بھی دانتوں جتنی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے اور ٹوتھ پیسٹ تو دانتوں کی حفاظت کرتا ہی ہے مگر یہ ناخنوں کو بھی صحت مند بناتا ہے، اپنے ناخنوں کو روزانہ ٹوتھ پیسٹ سے دھونے کی عادت ناخنوں کی چمک اور ان کی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔

image


بچوں کی بوتلوں کی صفائی
بچوں کی بوتلوں میں اکثر بساند پیدا ہوجاتی ہے جس کو دور کرنے میں عام برتن دھونے کے صابن یا کیمیکل وغیرہ زیادہ موثر ثابت نہیں ہوتے، ایسے حالات میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے جو بوتلوں میں پیدا ہونے والی بو کو دور کردیتا ہے۔

image

میزوں سے کپوں کے گول نشانات کی صفائی
ایک اور وہ چیز جو ٹوتھ پیسٹ بہت موثر طریقے سے کرتا ہے وہ شیشے یا لکڑی کی میزوں پر ٹھنڈے یا چائے وغیرہ کے کپ رکھنے سے بن جانے والے نشانات کو مٹانا ہے، یہ نشانات خشک ہونے کے بعد صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر ٹوتھ پیسٹ سے یہ کام بہت آسانی سے ہوجاتا ہے۔

image

قالین سے دھبوں کو مٹانا
قالینوں پر داغ بہت سخت اور انہیں صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے تاہم ٹوتھ پیسٹ سے کارپٹ پر لگے کسی بھی قسم کے داغ سے نجات پانا بہت آسان ہوجاتا ہے، بس داغ پر کچھ مقدار میں ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور پھر اسے گیلے تولیے سے صاف کریں، آپ داغ کو آسانی سے صاف ہوتے دیکھ کر حیران ہی رہ جائیں گے۔

image

شیشے کے دروازوں کو چمکانا
اگر آپ کے گھر میں شیشے کے دروازے لگے ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر وہ دھندلے اور صاف کرنے کے بعد بھی گندے نظر آتے ہیں تاہم ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے شیشے کو صاف کرکے آپ انہیں نئے جیسا چمکا سکتے ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Almost every human being on the planet uses toothpaste daily, but typically for just one task—oral hygiene. Keeping your teeth clean is undoubtedly important, but this magical mixture of abrasives, fluoride, and detergents must be useful for more than just scrubbing your chops, right?