پاکستانی طلبہ کی تیار کردہ “ایرو ڈائنیمک“ کار

صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال کے طلبہ ایک ایسی ماحول دوست کار تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے جو کم پیٹرول میں زیادہ سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- RUSH نامی اس ماحول دوست کار کی تیاری میں طالعبلموں اور ان کے اساتذہ کو 5 ماہ کا عرصہ لگا-
 

image


یہ کار ساہیوال ساہیوال کی کامسیٹس یونیورسٹی کے میکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے مل کر تیار کی جبکہ اس کی تیاری میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی لاگت آئی-

یونیورسٹی کے طلبہ کو یہ پروجیکٹ کم قیمت لیکن متعدد خصوصیات کی حامل کار کے ہدف کے طور پر دیا گیا تھا-

اس کار میں 70 سی سی کا انجن نصب ہے اور یہ صرف ایک لیٹر میں 60 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے- کار کی لمبائی 9 فٹ٬ اونچائی 4 فٹ جبکہ چوڑائی بھی 4 فٹ ہی ہے-
 

image

 ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش کی حامل اس کار کی باڈی ہلکے فائبر گلاس سے تیار کردہ ہے اور اس کا وزن 200 کلوگرام ہے- تاہم افراد کے بیٹھنے کی گنجائش میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے-

مذکورہ کار فلبائن کے شہر منیلا میں ہونے والے ’منیلا انٹرنیشنل آٹو شو 2015‘ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھی بھیجی جائے گی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Around five months of extensive labour, collective team efforts, Rs350,000 collection on a self-help basis and the outcome is the emergence of a blue aerodynamic environment-friendly one-seated small car.