بہادر مسلم نوجوان کو فرانس کی شہریت

فرانسیسی جریدے کے دفتر پر حملے کے بعد جہاں ایک جانب دنیا بھر کے میڈیا میں اسلام کے خلاف ختم نہ ہونے والے پروپیگنڈے کا آغاز کردیا ہے وہیں ایک مسلم نوجوان ایسا بھی ہے جس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرس ہی میں ہونے والے ایک دکان پر حملے کے دوران متعدد لوگوں کی جانیں محفوظ بنائیں-
 

image


24 سالہ نوجوان ’لاسانا باتھلی‘ جن کا تعلق افریقی ملک مالی سے ہے٬ نے حملے کے دوران کئی لوگوں کو ایک فریزر میں چھپا لیا تھا۔

فرانسیسی حکومت نے لاسانا کے اس کارنامے پر اعزاز کے طور پر انہیں شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے- اور لاسانا باتھلی کو 20 جنوری کو فرانسیسی وزیراعظم ایک تقریب کے دوران باقاعدہ طور پر شہریت کے کاغذات دیں گے-

لاسانا ایک پیرس کی کوشر مارکیٹ میں واقع ایک سپر سٹور پر ملازم ہیں اور جب اس مارکیٹ پر حملہ کیا گیا تو وہ اپنے کام پر ہی موجود تھے- اس وقت لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے لاسانا نے 15 افراد کو ایک فریزر میں چھپا کر سٹور کی لائٹس بند کردیں تاکہ حملہ آوروں کو کچھ نہ دکھائی دے-
 

image

حملہ آوروں کے جانے کے بعد لوگوں نے ان کی جان بچانے پر اس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس بہادر مسلمان کے بہت زیادہ شکر گزار ہیں کہ اس نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ان کی جان بچائی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Lassana Bathily, 24, saved at least six people during the Jan. 9 attack on the kosher market where he worked in Paris. For his bravery, the Malian immigrant will be granted with French citizenship -- nine years after arriving in the country.