دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور افواج٬ پاکستان کی پوزیشن--

فوج چاہے کسی بھی ملک کی ہو اس کی اولین ذمہ داری اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا اور اپنے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوتی ہے- اسی اعتبار سے دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے اپنی افواج قائم کر رکھی ہیں جو کہ کئی منفرد صلاحیتوں کی مالک ہونے کے علاو جدید جنگی ہتھیاروں سے بھی لیس ہیں-ہم آج آپ کو دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور افواج کے بارے میں بتائیں گے جن کی درجہ بندی بین الاقوامی ادارے گلوبل فائر پاور نے کی ہے- یہ درجہ بندی ان افواج کے اہلکاروں کی تعداد٬ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی ہتھیاروں کی بنیاد پر کی گئی ہے-
 

امریکہ
دنیا کی سب سے طاقتور افواج کی اس فہرست میں پہلی پوزیشن امریکہ کو حاصل ہے- امریکی فوج 14 لاکھ 30 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہے اور اس فوج کے پاس 8325 ٹینک٬ 13683 جنگی طیارے٬ 7506 ایٹمی ہتھیار ٬ 10 جنگی بحری بیڑے جبکہ 72 آبدوزیں موجود ہیں-

image


روس
دنیا کی دوسری سب سے طاقتور فوج روس کی ہے- روسی فوج 7 لاکھ 66 ہزار فعال اہلکاروں پر مشتمل ہے-یہ فوج 15000 ٹینک٬ 3082 جنگی طیارے٬ 8484 ایٹمی ہتھیار٬ 1 بحری بیڑہ اور 63 آبدوزوں سے لیس ہے-

image


چین
چینی معیشت تیزی سے ترقی تو کر ہی رہی ہے لیکن اسے دنیا کی تیسری سب سے زیادہ طاقتور فوج رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے- چینی فوج میں 22 لاکھ 85 ہزار اہلکار شامل ہیں- چین کے جنگی ساز و سامان کے حوالے سے 9150 ٹینک٬ 2788 جنگی طیارے٬ 250 ایٹمی ہتھیار٬ 1 جنگی بحری بیڑہ اور 69 آبدوزیں شامل ہیں-

image


انڈیا
اس فہرست میں انڈیا کا چوتھا نمبر ہے اور اس کی فوج 13 لاکھ 25 ہزار فعال اہلکاروں پر مشتمل ہے- انڈیا 3569 ٹینک٬ 1785 جنگی طیارے٬ 80 سے 100 ایٹمی ہتھیار٬ 2 جنگی بحری بیڑے اور 17 آبدوزیں رکھتا ہے-

image


برطانیہ
دنیا کی پانچویں سب سے زیادہ طاقتور فوج برطانیہ کی ہے جس میں 2 لاکھ 5 ہزار 330 اہلکار شامل ہیں- برطانوی فوج کے جنگی سازو سامان میں 407 ٹینک٬ 908 جنگی طیارے٬ 225 ایٹمی ہتھیار٬ 1 جنگی بحری بیڑہ اور 11 آبدوزیں شامل ہیں-

image


فرانس
فرانس اس فہرست میں چھٹی پوزیشن پر ہے اور 2 لاکھ 28 ہزار 656 اہلکاروں پر مشتمل فوج رکھتا ہے- فرانس کی فوج 423 ٹینک٬ 1203 جنگی طیارے٬ 300 ایٹھی ہتھیار٬ 1 جنگی بحری بیڑہ اور 10 آبدوزوں سے لیس ہے-

image


جرمنی
جرمنی دنیا کی ساتویں سب سے زیادہ طاقتور فوج کا مالک ہے- جرمن فوجیوں تعداد 1 لاکھ 83 ہزار ہے جبکہ جرمن ملٹری کے پاس 408 ٹینک٬ 710 جنگی طیارے اور 4 آبدوزیں موجود ہیں- تاہم جرمنی کے پاس کوئی بحری بیڑہ اور ایٹمی ہتھیار موجود نہیں-

image

ترکی
دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور دس سرفہرست افواج میں شامل ترکی واحد مسلم ملک ہے- ترکی دنیا کی آٹھویں سب سے زیادہ طاقتور فوج رکھتا ہے- ترکی کی فوج میں 4 لاکھ 10 ہزار 500 اہلکار شامل ہیں- ترکی جنگی ساز و سامان کے حوالے سے 3657 ٹینک٬ 989 جنگی طیارے اور 14 آبدوزوں کا مالک ہے- ترکی کے پاس بھی کوئی ایٹمی ہتھیار یا جنگی بحری بیڑہ موجود نہیں-

image

جنوبی کوریا
فہرست میں جنوبی کوریا نویں پوزیشن پر ہے اور اس ملک کی فوج 6 لاکھ 40 ہزار فعال اہلکاروں پر مشتمل ہے- کوریا کی فوج کے پاس 2346 ٹینک اور 1393 جنگی طیارے اور 14 آبدوزیں موجود ہیں- یہ ملک بھی کوئی ایٹھی ہتھیار یا جنگی بحری بیڑہ نہیں رکھتا-

image

جاپان
جاپان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نام پیدا کر ہی رکھا ہے لیکن اس کے ساتھ یہ ملک دنیا کی دسویں سب سے زیادہ طاقتور فوج رکھنے کا اعزاز بھی رکھتا ہے- جاپانی فوج میں 2 لاکھ 47 ہزار 746 فعال اہلکار شامل ہیں- جاپانی فوج کے پاس 767 ٹینک٬ 1595 جنگی طیارے٬ ایک جنگی بحری بیڑہ اور 16 آبدوزیں موجود ہیں- تاہم اس فوج کے پاس بھی کولی ایٹمی ہتھیار موجود نہیں-

image

پاکستان
اگرچہ پاکستان دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور افواج کی اس فہرست میں سرفہرست دس پوزیشنوں میں تو شامل نہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر یہ دنیا کی 15ویں سب سے زیادہ طاقتور فوج کا مالک ہے- پاکستان کی فوج میں 6 لاکھ 17 ہزار فعال اہلکار شامل ہیں- پاکستان آرمی 3124 ٹینک٬ 847 جنگی طیارے٬ 90 سے 110 ایٹھی ہتھیار اور 8 آبدوزوں کی مالک ہے- پاکستان آرمی کے پاس بھی کوئی جنگی بحری بیڑہ موجود نہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The world is increasingly becoming a more military place, it feels like we have entered a new modified cold war filled with groups who have no country and no flag. In the past couple of years it is has become clear that the strongest armies in the world are not the ones with the largest number of guns. What do you think makes the best kind of army? Is it all about advanced technologies, special training, powerful allies. . . or something else?