دنیا کے چھوٹے لیکن انتہائی خوبصورت گاؤں

عموماً گاؤں کسی ایسا مقام کو کہا جاتا ہے جو شہر سے کچھ دور ہو اور وہاں کی انسانی آبادی چند سو افراد سے لے کر چند ہزار افراد پر مشتمل ہو- جب ہم گاؤں کا لفظ سنتے ہیں تو ہمارے ذہن میں سب سے پہلا خیال کسی ایسے مقام کا آتا ہے جہاں کچے پکے گھر ہوں اور ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہو- لیکن دنیا میں چند ایسے گاؤں بھی موجود ہیں جو رقبے کے لحاظ سے تو انتہائی چھوٹے ہیں لیکن ان کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین گاؤں میں ہوتا ہے- تاہم ان گاؤں میں کوئی خاص کھیت کھلیان تو موجود نہیں لیکن یہ ایسے مقامات پر واقع ہیں کہ وہاں دیگر اقسام کے متعدد پرکشش قدرتی نظارے ضرور دیکھنے کو ملتے ہیں-
 

Riomaggiore
Riomaggiore اٹلی کا ایک نہایت چھوٹا لیکن انتہائی خوبصورت گاؤں ہے- یہ گاؤں 10 کلومیٹر اسکوائر کے رقبے پر پھیلے ہوا ہے اور 2008 کے اعداد و شمار کے مطابق یہاں کل آبادی 1694 افراد پر مشتمل ہے-

image


Isola San Giulio
یہ شمال مغربی اٹلی کے علاقے Piedmont میں موجود جھیل اورٹا کے ساتھ واقع ایک جزیرہ ہے جسے Isola San Giulio کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ جزیرہ 275 میٹر طویل جبکہ 140 میٹر چوڑا ہے-

image


Gordes
یہ Gordes نامی گاؤں جنوب مشرقی فرانس میں واقع ہے- اور اس کا شمار فرانس کے خوبصورت ترین گاؤں میں کیا جاتا ہے- یہ گاؤں 48.04 کلومیٹر اسکوائر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- 2010 کے اعداد و شمار کے مطابق اس گاؤں آبادی 2113 افراد پر مشتمل ہے-

image


Senja
یہ حسین منظر ناروے کے ایک گاؤں Senja کا ہے- یہ ناروے کا دوسرا بڑا جزیرہ بھی ہے جو کہ 1,586.3 کلومیٹر اسکوائر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- 2009 کے اعداد و شمار کے مطابق اس مقام کی آبادی 7722 افراد پر مشتمل ہے-

image


Hallstatt
اس مقام کو Hallstatt کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ آسٹریا میں واقع ہے- یہ گاؤں 23.09 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور 2014 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 788 نفوس پر مشتمل ہے- یہ گاؤں آسٹریا کے Hallstätter نامی دریا کے جنوب مغربی ساحلوں کے ساتھ ملحق ہے-

image


Piran
جنوب مغربی Slovenia کا یہ جزیرہ نما علاقہ Piran کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ سلوینیا کے تین بڑے قصبوں میں سے ایک ہے- یہ گاؤں صرف 0.7 کلومیٹر اسکوائر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- 2012 کے اعداد و شمار کے مطابق اس گاؤں کی آبادی 4,092 افراد پر مشتمل ہے-

image


Kastellorizo
یہ دلکش منظر یونان کے Kastellorizo نامی جزیرے کا ہے- یہاں کی کُل آبادی صرف 492 افراد پر مشتمل ہے جبکہ اس کا رقبہ 11.987 کلومیٹر اسکوائر ہے- یہ گاؤں جنوب مشرقی بحیرہ روم کے ساتھ واقع ہے-

image

Vernazza
یہ خوبصورت گاؤں Vernazza کے نام سے جانا جاتا ہے اور اٹلی میں واقع ہے- 12 کلومیٹر اسکوائر کے رقبے پر پھیلے اس مقام کی آبادی 1001 نفوس پر مشتمل ہے- آبادی کے یہ اعداد و شمار 31 دسمبر 2007 کو کی جانے والی مردم شماری کے مطابق ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گاؤں میں کسی قسم کی کوئی ٹریفک نہیں پائی جاتی-

image

Grindelwald
حسین قدرتی نظاروں کے حامل اس مقام کو Grindelwald کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ سوئٹزر لینڈ میں واقع ہے- 2013 کے اعداد و شمار کے مطابق اس گاؤں کی کُل آبادی 3768 افراد پر مشتمل ہے- یہ گاؤں 171.08 کلومیٹر اسکوائر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ گاؤں سطح سمندر سے 1,034 میٹر کی بلندی پر واقع ہے-

image

Pennan
Pennan ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جو کہ اسکاٹ لینڈ کے علاقے Aberdeenshire میں واقع ہے- یہ گاؤں ساحل کے کنارے پر واقع ہے اور یہاں تمام گھر ایک قطار میں تعمیر کیے گئے ہیں جن میں ایک ہوٹل بھی موجود ہے-

image
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Here’s a whole bunch of gorgeous photographs documenting tiny (but visually stunning) villages around the world. Whether it’s skyscrapers or suburbia that you’re used to, there’s something so magnetic about the simple life on display here.