خوفناک اژدہا کے ساتھ کھیلنے والی ننھی بچی

اژدہے کا شمار دنیا کے خطرناک ترین جانوروں میں ہوتا ہے اور اس کا نام سنتے ہی جسم میں ایک خوف کی لہر سی دوڑ جاتی ہے- لیکن مشی گن کے علاقے ڈیٹرائٹ کی رہائشی 14 ماہ کی اس بچی کے بارے میں آپ کا خیال ہے جس کا کھلونا ہی 13 فٹ لمبا اژدہا Burmese python ہے-

Alyssa Guarino نامی اس بچی کے والد Jamie Guarino کا کہنا ہے کہ یہ اژدہا ہمارے گھر کا پالتو جانور ہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا-
 

image


34 سالہ مسٹر Guarino جو پیشے کے اعتبار سانپ پکڑنے کا ہی کام کرتے ہیں٬ کا کہنا ہے کہ “ میرا مقصد سانپوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے کہ یہ بھی ایک محبت کرنے والا جانور ہے“-

“ جب لوگ میری بیٹی کو اس سانپ کے ساتھ کھیلتا دیکھتے ہیں کہ خوفناک ردعمل کا اظہار کرتے ہیں اور مجھے نہیں سمجھ آتی آخر وہ ایسا کیوں کرتے ہیں“-

مسٹر Guarino کے صرف ایک بیٹی ہی نہیں بلکہ باقی دو بچے بھی اس سانپ کے ساتھ بے خوف و خطر کھیلتے ہیں-
 

image

مسٹر Guarino کے گھر میں اس سانپ کے علاوہ دیگر رینگنے والے جانور بھی موجود ہیں جن میں ایک ایناکونڈا اژدہا اور مگرمچھ بھی شامل ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

A father has released a video of his 14-month-old daughter 'playing' with a huge python in order to show that the snake is not dangerous. The clip shows toddler Alyssa Guarino, now three, as she plays with a 13ft Burmese python in her family's home in Warren, a suburb of Detroit, Michigan.