امریکا:28 سال قبل چوری ہونے والی کار برآمد

امریکا کی پولیس نے 28 سال قبل چوری ہونے والی ایک کار برآمد کر کے اس کے حقیقی مالک تک پہنچا دی ہے۔ 1967 ماڈل کی فورڈ مستنگ کار 1986 میں لینڈا السیپ نے کیلیفورنیا میں 800 ڈالر میں خریدی تھی اور اس ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور اب ان کی عمر 45 سال ہے-

بدقسمتی سے یہ کار خریدے جانے کے صرف ایک سال بعد ہی لینڈا کے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔
 

image


پولیس نے یہ کار رواں ماہ میں ہی برآمد کی ہے اور اس کے بعد پولیس نے اس کے کار کے اصل مالک کی تلاش شروع کردی اور آخرکار پولیس اسے لینڈا السیپ تک پہچانے میں کامیاب ہوگئی-

پولیس کے مطابق ایک شخص موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ میں اس کار کی رجسٹریشن کروانا چاہتا تھا مگر اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا جس پر اس حوالے سے تفیتیش کی گئی تو دستاویزات سے معلوم ہوا کہ کار کی چوری کا مقدمہ 1986 میں درج ہوا تھا-

حال ہی میں یہ کار ایک گیراج سے خریدی گئی تھی لیکن یہ گیراج تک کیسے پہنچی؟ اب تک پولیس اس سوال کا جواب تلاش نہیں کرسکی-

کار ملنے پر لینڈا السیپ نے نہایت خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے ایسے ہی ہے جیسا کوئی لاٹری نکل آئی ہو کیونکہ وہ کار کی واپسی کی امید کھو چکی تھیں -
 

image

لینڈا نے 1986 میں اس کار کے لیے ایک فینسی نمبر پلیٹ بھی بنوائی تھی جس پر LYNDA67 درج تھا ، 67 لینڈا کی پیدائش کا سال تھا اور انہوں نے وہ نمبر پلیٹ اب تک سنبھال کر رکھی ہوئی تھی-

کار کی دریافت کے بعد لینڈا نے وہی نمبر پلیٹ کار پر آویزاں کر دی-
YOU MAY ALSO LIKE:

A California woman was reunited with her classic Ford Mustang nearly 30 years after it was stolen, when a man tried to register the muscle car at a Department of Motor Vehicles office.