گہرے ترین مقام پر رہنے والی مچھلی دریافت

سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سب سے زیادہ گہرائی میں رہنے والی ایک مچھلی دریافت کی ہے- یہ مچھلی بحر الکاہل کے سب سے گہرے مقام میریانا ٹرینچ سے دریافت کی ہے- یہ گہرا ترین مقام سطح سمندر سے 11 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع ہے۔

سائنسدانوں نے اس نئی مچھلی کی تصویر سمندری لہروں کے 8145 میٹر نیچے لی- تصاویر کھینچنے کے عمل کے دوران کئی دوسری اقسام کی مچھلیوں کی تصاویر بھی سامنے آئیں-
 

image


یہ دنیا کی سب سے گہری جگہ میریانا ٹرینچ کا اب تک کا سب سے جامع سروے ہے جس کے لیے شمت اوشین ریسرچ کے جہاز فالکور سے 30 دنوں کا سفر کیا گیا-

یہ سروے ہیڈل ایکوسسٹم سٹڈیز (ہیڈز) کی ٹیم نے کیا اور اس ٹیم نے سمندر کے نیچے کی تہوں اور دیواروں کا بھی مطالعہ کیا ہے۔

ایبرڈین یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایلن جیمیسن کا کہنا ہے کہ ’اس نئی مچھلی کی دریافت کے بعد ہم نے ہر ٹرینچ میں مچھلی تلاش کا آغاز کیا اور تمام ٹرینچ میں اپنی قسم کی گھونگھے جیسی مچھلیاں تھیں۔‘

ڈاکٹر جیمیسن نے کہا: ’ہمارے خیال میں یہ ایک سنیل فش ہے لیکن یہ انتہائي عجیب الخلقت ہے۔۔۔ یہ ناقابل یقین طور پر کمزور ہے اور جب یہ پیرتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ بھیگا ہوا ٹیشو پیپر تیر رہا ہے۔‘
 

image

اس سے قبل سب سے زیادہ گہرائی پائی جانے والی مچھلی جاپان کے ٹرینچ میں پائی گئی تھی۔ یہ ٹرینچ بھی بحرالکاہل میں ہی ہے۔ یہاں گلابی شول پائی گئی تھی جو کہ 7700 میٹر گہرائی میں تھی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A new record has been set for the deepest fish ever seen in the world, at an incredible depth of 26,722 feet (8,145 metres). The snailfish was found at the bottom of the Mariana Trench in the Pacific Ocean, and breaks the previous record by almost 1,640 feet (500 metres).