دنیا کی سب سے تیز رفتار چیزیں

انسان ہمیشہ سے ہی رفتار کے معاملے میں جذباتی رہا ہے اور اسی وجہ سے اس کی ابتدا سے ہی یہ خواہش رہی ہے کہ وہ جو بھی نئے شے ایجاد کرے وہ پہلے سے زیادہ تیز رفتار ہو-اپنی اسی خواہش کی بدولت آج آنسان کئی تیز رفتار چیزیں ایجاد کرچکا ہے- لیکن ہم یہاں صرف انسان کی ہیں نہیں بلکہ قدرت کی کاریگری کا بھی ضرور ذکر کریں گے کیونکہ ہم جن دنیا کی تیز رفتار چیزوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں ان میں سے چند قدرت کی طرف سے عطا کردہ ہیں-
 

تیز رفتار کار:
اس وقت دنیا کی سب سے تیز رفتار کار Bugatti Veyron Super Sport ہے جو کہ 431 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- دنیا کی 30 سپر اسپورٹس کاروں میں سے 5 اسپورسٹس کار ریکارڈ ماڈل ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں جبکہ باقی 25 کو اس رفتار تک پہنچنے کے لیے گاڑی کو مقررہ محدود رفتار سے لامحدود کرنا ہوگا جو کہ گاڑی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے - اور اس انداز سے حاصل کی گئی رفتار کو گںیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ماہرین مسترد کرتے ہیں-

image


تیز ترین انسان:
دنیا میں سب سے تیز ترین انسان ہونے کا اعزاز یوسین بولٹ کو حاصل ہے- 17 مئی 2009 کو یوسین بولٹ نے 150 میٹر کی ریس میں صرف 8.70 سیکنڈ میں آخری 100 میٹر کو عبور کیے پر ملا- یہ رفتار اوسطاً 41.38 کلومیٹر فی گھنٹہ بنتی ہے- البتہ یہ ریکارڈ سرکاری سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا لیکن یوسین بولڈ نے اسی سال اگست میں گنیز بک آف ورلڈ میں درج تیز رفتاری کا ریکارڈ توڑ دیا- انہوں نے 100 میٹر کا فاصلہ صرف 9.58 سیکنڈ میں طے کیا-

image


تیز ترین کمپیوٹر:
رواں سال نومبر میں چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی نے Tianhe-2 کے نام سے ایک کمپیوٹر تیار کیا جس نے مسلسل چوتھی بار دنیا کے سب سے تیز ترین کمپیوٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا- اس کمپیوٹر کی کارکردگی 33.86 petaflop/s (quadrillion of calculations per second) ہے- اس کمپیوٹر کو 1300 سائنسدانوں اور انجنئیرز نے مل کر تیار کیا- اس وقت یہ کمپیوٹر چین کی Sun Yat-sen یونیورسٹی میں رکھا گیا ہے-

image


تیز رفتار جانور:
افریقہ اور ایران کے کچھ حصے میں پائے جانے والے چیتے کو دنیا کے سب سے تیز رفتار جانور ہونے کا اعزاز حاصل ہے- اس چیتے کے دوڑنے کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ صرف 3 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتے ہیں- چیتے کے دوڑنے کی رفتار انسان کے دوڑنے کی رفتار سے 4 گنا زیادہ ہوتی ہے-

image


تیز رفتار ایمبولینس:
دنیا کی سب سے تیز رفتار ایمبولینس دبئی کے پاس ہے جو کہ 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- درحقیقت Lotus Evora نامی کار ہے جس میں طبی امداد کا سامان بھی نصب کیا گیا ہے- اس کار میں وہ تمام سہولیات موجود ہوتی جس کی ایک ایمبولینس کو ضرورت ہوتی ہے٬ چاہے وہ فرسٹ ایڈ باکس ہو٬ آکسیجن کی فراہمی ہو یا پھر فلیشنگ لائٹس-

image


درجہ حرارت میں تیزی سے تبدیلی:
22 جنوری 1943 کو صبح 7 بج کر 30 منٹ پ جنوبی ڈکوٹا کے شہر Spearfish کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ ٹھیک دو منٹ کے بعد یعنی 7 بج کر 32 منٹ پر اسی شہر کا درجہ حرارت صرف 7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا- تاریخ میں درجہ حرارت کی اس تبدیلی کو تیز رفتاری کے ساتھ بدلنے والے درجہ حرارت کے طور پر ریکارڈ کیا گیا-

image


تیز رفتار واٹر سلائیڈ:
Insano دنیا کی سب سے بلند ترین واٹر سلائیڈ ہے جو کہ برازیل کے علاقے فورٹازیلا میں واقع ہے- اس کی بلندی ایک 14 منزلہ عمارت کی بلندی کے برابر ہے- اس سلائیڈ سے آنے والا فرد صرف 4 سے 5 سیکنڈ میں نیچے پول میں آگرتا ہے- یہ رفتار تقریباً 65 میل فی گھنٹہ بنتی ہے-

image

تیز رفتار رولر کوسٹر:
فارمولا روزا نامی یہ رولر کوسٹر دنیا کی سب سے تیز رفتار رولر کوسٹر ہے جو کہ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- یہ رولر کوسٹر متحدہ عرب امارات کے فراری ورلڈ نامی پارک میں نصب ہے- یہ رولر کوسٹر 5 سیکنڈ سے بھی کم عرصے میں اپنی حد رفتار تک جا پہنچتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

From the beginning of time we have dedicated countless hours to making everything from our food to our spaceships go just a little bit faster. We are obsessed with speed, and even the rate at which we break our own records is astounding. So get reading. Fast! By the time you reach the bottom of this page our list of the fastest things known to man will probably be outdated.