چینی زبان کا پاکستان میں مستقبل

چینی زبان پاکستان مین گزشتہ دھاںی میں تیزی سے پھیلنے والی زبانوں میں سے ایک زبان ھے۔پاکستان میں قومی جامعہ برانے جدید لسانیات اسلام ٓاباد اس زبان کی ترویج کے لیے ایک لمبے عرصے سے مصروف عمل ھےاس جامعہ مین قایم کنفیوشس انسٹیٹیوٹ سال میں دو دفعہ ۔ مختلف دورانیہ کے وظایف مہیا کیے جاتے ہیں۔جو صرف چینی زبان سیکھنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔ ۔چین بھی اپنی زبان کی ترویج کے لیےمسلسل کوشاں ھے ۔

اس مقصد کے حصول کے لیےچین ھر سال لا تعداد طالب علموں کو وظایف دیتا ھے-

جن میں بڑی تعداد پاکستان کے طالب علموں کی ھےپاکستان میں چین کی بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کی وجہ سےپاکستان میں چینی زبان بولنے والوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ھورھا ھے اس کی بڑی وجہ پاکستان میں چینی کمپنیوں قیام ہےان کمپنیوں میں چینی زبان بولنے والے پاکستانیوں کی مانگ اور پرکشش تنخواہ کی وجہ سے بہت سے نوجوان چینی زبان کو سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں-

پاکستان میں گوادر پورٹ کے اجرا کے بعد چینی زبان کی مانگ میں تیزی سے اْضافہ ھوا ھےگوادرپورٹ جو کہ پاکستان اورچین کے درمیان طے پانے والا سب سےاھم منصوبہ ھے۔اس منصوبہ میں چین نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ھے۔ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان ،چین بلکہ جنوبی ایشیا کے دوسرے ممالک کے لیے بھی اھمیت کا حامل ھے، جو نوجوان چینی زبان کا علم رکھتے ھیں ان کے لیے چینی کمپنیوں میں ملازمت حاصل کرنا بہت ٓاسان ھوگیا ھے چینی زبان بولنے والے نوجوانوں کو پرکشش مراعات دی جاتی ھیں اس لیے بڑی تعداد میں نوجوان چینی زبان کے پڑھنے میں اپنے مستقبل کو محفوظ سمجھتے ھیں ۔ پاکستان میں چینی زبان کی اہمیت کو دیکھتے ھوئے مختلف سکولوں میں چینی زبان کا اجرا ابتدائی بنیادوں پر شروع کیا گیا ھے جو کے کافی حد تک کامیاب بھی قرار دیا ھے۔ چینی زبان کا علم رکھنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ چین میں بھی اس علم سے فایدہ حاصل کرسکتےھیں ایسے لوگ چین میں بھی ملازمت اختیار کر سکتے ھیں ۔

پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے لوگ چینی زبان کے سیکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اس کی ایک وجہ دونوں ممالک کا مشترکہ بارڈر ھے۔ین ممالک کی لوگ چین میں تجارت کرتے ھیں ارو اس مقصد کے حصول کے لیے چینی زبان کے علم کو اھم سمجھتے یئں۔ اگر یہ کہا جاے کے چینی زبان مستْقبل میں پاکستان میں انگریزی کی طرح اھمیت کی حامل ھوگی تو بےجا نہ ھوگا۔ُضرورت اس امر کی ھے کہ جس طرح چین اپنی زبان کی ترویج کے لیے کم ک رھا ھے ،پاکستان بھی اردو کی ترویج کے لیے کام کرے تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی زبان اور ثقافت سے ٓاگاہ ھو سکیں ۔
tehmina firdous
About the Author: tehmina firdous Read More Articles by tehmina firdous: 2 Articles with 1347 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.