مختلف ممالک کے بارے میں چند حیرت انگیز حقائق

دنیا بھر میں اس وقت تقریباً 196 ممالک موجود ہیں اور تمام ممالک کے بارے میں ہر قسم کی معلومات فراہم کرنا ایک انتہائی مشکل کام ہے- لیکن پھر بھی ہم آپ کو آج دنیا کے چند ایسے ممالک کے بارے میں بتائیں گے جو انتہائی حیرت انگیز حقائق کے مالک ہیں اور بہت کم لوگ ان حقائق سے واقف ہیں-
 

Most likely to disappear beneath the waves
جب ہم گلوبل وارمنگ اور سمندر کی سطح کے بڑھنے کی بات کرتے ہیں تو یہ مالدیپ کے رہائشیوں کے لیے ایک خوف کی علامت ہوتا ہے- مالدیپ سطح سمندر سے اوسطاً 1.8 میٹر بلندی پر واقع ہے اور یہ سطح سمندر کا سب سے نچلا مقام بھی ہے- ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے اگر سطح سمندر میں یونہی اضافہ ہوتا رہے تو آنے والے 100 سالوں میں یہ جزیرہ مکمل غائب ہوجائے گا-

image


Most overweight population
Nauru ایک ایسا ملک ہے جہاں کی 95 فیصد آبادی موٹاپے کا شکار ہے اور یہ دنیا کا سب سے زیادہ موٹاپے کے شکار افراد کا حامل ملک ہے- اس کی بنیادی وجہ اس ملک میں مغربی فاسٹ فوڈ کی بڑھتی ہوئی درآمد بتائی جاتی ہے جس کا بےپناہ استعمال کر کے لوگ اس بیماری کا شکار بن رہے ہیں-

image


Roads made of coral
گوام ایک ایسا جزیرہ ہے جو قدرتی ریت موجود نہیں لیکن مرجان بےپناہ ہے- اسی لیے یہاں جو سڑکیں تعمیر کی جاتی ہیں انہیں مرجان اور تیل کے مرکب کی مدد سے تعمیر کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں ریت کسی ملک سے درآمد کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی-

image


Has 350 sheep for every person
فالک لینڈ ایک ایسا جزیرہ ہے جس کی آبادی تو صرف 3000 افراد پر مشتمل ہے لیکن یہاں پائی جانے والی بھیڑوں کی تعداد تقریباً 5 لاکھ ہے یعنی فی فرد 350 بھیڑیں- اسی وجہ سے یہ کوئی حیران کن بات بھی نہیں ہے کہ یہاں سے اون کی ایک بڑی ایکسپورٹ وجود میں آتی ہے-

image


Oldest sovereign state
دنیا کی سب سے قدیم ترین خومختار ریاست مصر کی ہے- مصر دنیا کا سب سے پہلا ایسا ملک ہے جسے ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور اس کی تاریخ 3100 قبل مسیح سے جا ملتی ہے-

image


Most lakes in the world
دنیا کی سب سے زیادہ جھیلیں کینیڈا میں پائی جاتی ہیں جن کی تعداد 3 ملین سے بھی زائد ہے- کینیڈا کی سرزمین کا 9 فیصد حصہ میٹھے پانی پر مشتمل ہے جبکہ دنیا کی 60 فیصد سے زائد جھیلیں کینیڈا کی سرحدوں کے ساتھ پائی جاتی ہیں-

image


Least likely place to meet your neighbor
منگولیا دنیا کی سب سے کم آبادی والا ملک ہے یعنی رقبے کے لحاظ سے فی مربع میل صرف 4 افراد بنتے ہیں- اور اگر اس ملک کا موازنہ ہانگ کانگ سے کیا جائے تو وہاں دنیا میں سب سے زیادہ آبادی موجود ہے جو کہ فی مربع میل 340,000 افراد بنتے ہیں-

image

Largest number of tanks
روس ایک ایسا ملک ہے جس کی آرمی کے پاس دنیا کے سب سے زیادہ ٹینک موجود ہیں اور ان ٹینک کی تعداد 21 ہزار ہے- لیکن بدقسمتی سے روس کے پاس زیادہ تر فرسودہ مشینیں ہیں جبکہ اس کے برعکس امریکہ کے پاس 16 ہزار ٹینک ہیں اور یہ تمام انتہائی جدید ہیں-

image

The land of no rivers
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ سعودی عرب دنیا ایک ایسا ملک ہے جو کوئی دریا نہیں پایا جاتا ہے- اس ملک میں میٹھا پانی یا تو desalinization پلانٹس سے حاصل کیا جاتا ہے یا پھر زیرِ زمین آبی ذخائر سے-

image

Youngest population of any country
دنیا کی سب سے کم عمر آبادی والے ملک کا اعزاز نائجر کے پاس ہے- نائجر دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جس کی کل آبادی کا 49 فیصد حصہ کم عمر ترین افراد پر مشتمل ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Depending upon your definition, and whether or not you count Taiwan, there are “approximately” 196 countries in the world as of this writing. So while you may consider yourself to be a knowledgeable global citizen, and we’re sure you are, given the dynamic and complex nature of our planet there are certain to be at least a couple facts on this list that you will find surprising. Here are some things that you wouldn’t believe about these countries.