آخر آپ کو دیر کیوں ہوجاتی ہے؟ چند وجوہات

خودغرضی٬ لاپرواہی اور غیر ذمہ داری٬ اگر آپ ہر جگہ دیر سے پہنچنے کے عادی ہیں تو لوگ آپ کو ان منفی باتوں سے منسوب کرسکتے ہیں- وقت کا پابند نہ ہونے کا سب سے زیادہ نقصان خود آپ کو ہوتا ہے٬ نہ کہ دوست احباب٬ خاندان والوں یا آپ کے ساتھ کام کرنے والوں کو- لیکن دنیا اس پہلو سے ہرگز نہیں سوچتی-اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا آپ کو قابلِ اعتماد سمجھے اور آپ کی خصوصیات کی تعریف کرے تو بالکل تاخیر نہ کریں اور مندرجہ ذیل بری عادات سے ابھی جان چھڑائیں-
 

وقت کا بہتر استعمال کریں:
اگر آپ کسی ضروری کام کے لیے وقت سے پہلے پہنچ گئے ہیں تو جو وقت آپ انتظار میں ضائع کرتے ہیں آپ کو چاہیے کہ وہ وقت دفتر یا گھر کے کسی مفید کام میں صرف کریں-

image


ہر کام آخری منٹ کے لیے نہ چھوڑیں:
اگر آپ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے کی بس میں سوار ہونا ہے تو 8:29 کا وقت ایسا نہیں ہے کہ آپ باقی کام نمٹانے لگ جائیں- ہر کام آخری منٹ کے لیے چھوڑنا مناسب نہیں ہے-

image


وقت کے حصول کے لیے فون پر انحصار:
عموماً ہم اپنے دوستوں کو میسج کرتے ہیں یا مینیجر کو ای میل کرتے ہیں کہ “ میں صرف 5 منٹ ہی تو لیٹ ہوں “٬ یہ سب آپ کے تاخیر سے آنے کو معاف نہیں کرتا-

image


کیلینڈر کو نظرانداز نہ کریں:
ضروری کام یا میٹنگ پر حیرت کا اظہار کرنے کے بجائے اپنے کاموں کو کیلینڈر کی تاریخ کے لحاظ سے ترتیب دیں- دن کے اختتام پر اپنے کاموں کا جائزہ لیں اور اگلی صبح پہلا کام کونسا کرنا ہے اس کے لیے خود کو تیار کریں-

image


متحرک ہونے کے لیے مشکلات کا انتظار نہ کریں:
اپنے آپ کو متحرک کرنے کے لیے اس بات کی ضرورت نہیں ہے کہ کسی مشکل وقت کا انتظار کریں- مناسب منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے آپ کبھی بھی مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں- اگر آپ وقت پر ہی ضروری کاموں کو کر لیں تو آپ کو کسی اور موقع پر مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا-

image


بےجا کام کا بوجھ مت اٹھائیں:
حقیقت کا سامنا کریں اور اس بات کا تعین کریں کہ کونسا کام آپ کرسکتے ہیں اور کونسا نہیں- جو کام آپ نہیں کرسکتے انہیں منع کرنے کا حوصلہ پیدا کریں- وعدہ خلافی کرنے سے بہتر ہے کہ اس کام کا وعدہ ہی نہ کریں جو آپ نہیں کرسکتے-

image


آپ سوتے رہ گئے:
اکثر بہت زیادہ سونے کی وجہ سے آپ کے وقت پر اٹھنے کی صورت میں حاصل ہونے والے مواقع ضائع ہوجاتے ہیں- ایک بہتر صبح کا آغاز ایک رات قبل ہی ہوتا ہے- ایک پرسکون نیند حاصل کے لیے اسمارٹ فون کو دور کر کے پرانی کتاب کو اپنا دوست بنائیے-

image

رات گئے تک چلنے والی تقریبات:
اکثر لوگ دیر تک چلنے والی تقریبات یا شادیوں میں شرکت کے نتیجے میں گھر بھی رات کو دیر سے پہنچتے ہیں جس کی وجہ سے صبح دیر سے اٹھتے ہیں- اس طرح اس دن ان کے تمام کام ہی تاخیر کا شکار ہوجاتے ہیں- کوشش کریں ایسی غیر ضروری تقریبات میں شرکت ہی نہ کریں-

image

اصل مسئلے پر توجہ نہ دینا:
اگر آپ جلدی کام کرنے میں پرسکون نہیں ہیں تو اپنے اوقات کو منتقل کریں- زیادہ کام کیا شام کے وقت انجام دینے چاہئیں؟ اپنے باس سے اس بارے میں ضرور بات کریں کہ وہ اپنا کام شروع کرنے کا وقت صبح 9 بجے سے 10 بجے کے درمیان رکھیں- اگر آپ اپنے کسی طبی مسئلے کی بنا پر رات کو جاگ رہے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Selfish. Inconsiderate. Irresponsible. If you're constantly late, people might associate you with these negative qualities. A lack of punctuality has more to say about your relationship with yourself than your feelings for friends, family, and co-workers, but they don't always see it that way.