سحر انگیز مناظر کے حامل حیرت انگیز مقامات

ہمارا کرہ ارض دلفریب اور خوبصورت مناظر کا حامل ہے- اس پر انگنت ایسے دلکش مقامات اور مناظر موجود ہیں جنہیں بار بار دیکھنے کے باوجود بھی انسان ان کے سحر سے نہیں نکل سکتا- ایسے ہی چند حیرت انگیز مقامات کی ناقابل یقین تصاویر آج ہم اپنے اس آرٹیکل کے ذریعے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں-
 

image
انٹارٹیکا کے منجمد جنگلات دنیا کے اختتامی مقامات میں سے ایک ہیں اور اس مقام پر انسان نہیں بستے- اس مقام کی خوبصورتی کو لفظوں میں بیان کرنا انتہائی مشکل کام ہے-
 
image
امریکہ کے علاقے اوریگون میں واقع یہ Three Sisters نامی آتش فشاں پہاڑ ہے- اس آتش فشاں سلسلے کا یہ منفرد نام تین مشترکہ چوٹیوں کی وجہ سے ہے- ان میں شمالی چوٹی کو Faith درمیانی کو Hope جبکہ جنوبی چوٹی کو Charity کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
یہ حیرت انگیز منظر آئس لینڈ کے علاقے Goðafoss کا ہے- Goðafoss کا مطلب “ خداؤں کا آبشار“ کے ہیں- یہ آبشار 12 میٹر بلند جبکہ 30 میٹر سے زائد چوڑا ہے-
 
image
امریکہ کے وسطی اوریگون میں واقع ان غاروں کو The Devil's Punchbowl کے نام سے جانا جاتا ہے- اس جگہ کی یہ منفرد شکل دو غاروں کے گرنے کی وجہ سے وجود میں آئی- یہ جگہ اپنی سفید ریت اور گہری جامنی رنگ کی گھاس کی وجہ سے انتہائی مقبول ہے-
 
image
یہ جھیل کینیڈا کے علاقے البرٹا میں واقع ہے اور اسے ابراہام کے نام سے جانا جاتا ہے- درحقیقت یہ ایک مصنوعی جھیل ہے اور Bighorn ڈیم کی تعمیر کے ساتھ وجود میں آئی- جھیل کے پانی کے نیچے گیس کے غبارے دیکھے جاسکتے ہیں جو کہ برف کے نیچے منجمد ہو کر ایک دلچسپ منظر پیش کر رہے ہیں-
 
image
یہ خوبصورت مقام امریکہ کے علاقے نویڈا میں واقع ہے اور اسے Valley of Fire کے نام سے جانا جاتا ہے- ان ریت کی چٹانوں پر چڑھے ان خوبصورت رنگوں کی تاریخ لاکھوں سال پرانی ہے-
 
image
یہ نشان زدہ جھیل کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں واقع ہے- جھیل میں موجود ان نشانوں کی بھی ایک دلچسپ کہانی ہے- یہ نشان موسم گرما میں اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب جھیل کا زیادہ تر پانی بلبلوں کی شکل میں اڑ جاتا ہے- اور یہ نشان یہاں پائے جانے والے متعدد معدنی ذخائر کی وجہ سے وجود میں آجاتے ہیں-
 
image
لہروں کی شکل میں بنی یہ چٹانیں امریکہ کے علاقے ایریزونا میں پائی جاتی ہیں- یہ چٹانیں انتہائی مقبول ہیں اور ان پر چڑھنے کے لیے کوئی پگڈنڈی یا راستہ نہیں ہے-
 
image
یہ حسین منظر پرتگال میں واقع Alentejo نامی ساحل کا ہے- یہ علاقہ اس ملک کا فلورا اور فیونا نامی پودوں کے حوالے سے ایک امیر ترین علاقوں میں سے ایک ہے-
 

image

یہ کوئی پینٹنگ نہیں بلکہ چین میں پائی جانے والی پہاڑیوں کا ایک حقیقی منظر ہے جو اپنے مختلف رنگوں کی وجہ سے دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہے- یہ مقام چین کے صوبے Gansu میں واقع ہے- ان پہاڑیوں کی تاریخ 24 ملین سال پرانی ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

If you look at these photos, you might think they were created on a film set or a computer. They look like a work of fantasy, devoid of magical beings that should rightly be within frame. But that's not the case. These photos come from right here on Earth. If you ever thought that terrestrial life was dull, check these out and enjoy some newfound appreciation for our little planet's amazing beauty.