ترقی یافتہ ممالک میں رائج عجیب و غریب توہم پرستیاں

آپ کو یہ جان کر ضرور حیرانی ہوگی کہ آج کے ترقی یافتہ اور جدید دور میں بھی توہم پرستی ہزاروں افراد کی روزمرہ زندگی میں ایک بہت بڑا حصہ رکھتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ توہم پرستیاں صرف دنیا کے ترقی پزیر اور غریب ممالک کے باشندوں کے درمیان ہی نہیں پائی جاتیں بلکہ کئی ترقی یافتہ ممالک کے باشندے بھی ان کے زیرِ اثر ہیں- اور یہ ترقی یافتہ ممالک ایسے ہیں کہ ان کے بارے میں ایسی باتیں جان کر بمشکل ہی یقین آتا ہے- اگرچہ ان توہم پرستیوں میں سے کئی اب ماضی کا حصہ بھی بن چکی ہیں لیکن چند اب پائی جاتی ہیں- آج کے آرٹیکل میں آپ ترقی یافتہ ممالک میں رائج چند عجیب و غریب توہم پرستیوں کے بارے میں جانیں گے-
 

image
ترکی میں رات کو چیونگم چبانے کو مردے کا گوشت چبانے سے تشبیہ دی جاتی ہے- اس لیے وہاں رات میں چیونگم چبانے سے گریز کیا جاتا ہے-
 
image
جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی جیب میں انگوٹھا ڈالے قبرستان کے پاس سے گزرے گا وہ موت سے محفوظ رہے گا-
 
image
روس میں کئی لوگوں کا اس بات پر یقین ہے کہ آپ کے گھر کی چھت پر جتنے زیادہ پرندے گندگی کریں گے آپ کو مستقبل میں اتنی ہی زیادہ رقم حاصل ہوگی-
 
image
برطانیہ میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب اکثریت لوگوں کا اس بات پر یقین تھا کہ بلوط کو نزدیک رکھنے سے انسان جوان رہتا ہے-
 
image
روس میں خالی بالٹی لے کر جانے کو برا شگون تصور کیا جاتا ہے-
 
image
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ کسی اہم میٹنگ کے لیے جاتے ہوئے اگر راستے میں سے بکریاں گزریں تو یہ خوش قسمتی کی علامت سمجھی جاتی ہیں٬ کیونکہ یہ برائیوں کو اپنے اندر جذب کرلیتی ہیں-
 
image
سربیا میں نوکری کے حصول کے لیے انٹرویو پر جانے سے قبل پانی گرانے کو خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے-
 
image
اسپین میں کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ نئے سال کے موقع پر آدھی رات کو انگور کے بارہ دانے کھانے سے انسان ایک خوش قسمت زندگی حاصل کرتا ہے-
 
image
آئس لینڈ میں کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ کسی کے گھر کے دروازے پر سوئیٹر بننے سے موسمِ سرما طویل ہوجاتا ہے-
 
image
بھارت میں کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ سورج گرہن کے دوران سورج کی انسان پر پڑنے والی شعاعیں زہریلی ثابت ہوتی ہیں اس لیے سورج گرہن والے دن گھر سے اس وقت تک نہ نکلا جائے جب تک کہ گرہن ختم نہ ہو جائے-
YOU MAY ALSO LIKE:

We all do strange things. When we do them, they don't seem strange at all. When you hear of another person doing something that seems out of the ordinary, it seems, well, out of the ordinary. Especially when that something is, say, specifically seeking out goats on the way to an important meeting. While some of these superstitions might seem weird, keep in mind that there are people who think things you do all the time are beyond comprehension.