آٹھ اکتوبر کے تاریخی زلزلے میں تاریخی فراڈ

 خواجہ فیاض حسین
ایک اورآٹھ اکتوبر گزر گیا نویں برسی پر بھی شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی یاد میں دیپ جلائے دعائیہ تقریبات کا ااہتمام کیا گیا ہرسال جب آٹھ اکتوبر آتا ہے درد ناک تباہی ہولناکی آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر چھا جاتی ہے اس آزمائش سے کسی نے کچھ بھی نہیں سیکھا خدا کی ناراضگی اور ظلم زیادتی قدرتی آفات کا موجب بنتی ہیں جب یہ زلزلہ آیا تھا تو اس وقت زلزلہ سے تباہ شدہ علاقوں میں گیا تو تو بجائے امدادی سرگرمیوں کے لوٹ مار شروع تھی پیدل واپس جا کر تباہی کی خبریں رپورٹ کیں دوسرے دن متاثرہ علاقوں میں ہمارے پہنچنے سے قبل اٖفغانستان میں برسر پیکار امریکن اور اتحادی فوج نے ریسکیو کی کاروائیاں شروع کر دی تھیں زخمیوں کو نکالنا طبی امداد فراہم کرنا ہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا تھا جاں بحق ہونے والون کی تدفین متاثرین کو فوری مدد بہت بڑے مسائل کا سامنا تھا عالمی امدادی اداروں نے ریسکیو کی کاروائیاں چیلنج سمجھ کر قبول کیا متاثرین کو بھرپور مدد فراہم کی گئی تباہی اتنی زیادہ تھی کہ چھ ماہ تک ریسکیو کی سرگرمیاں چلتی رہیں۔
آزاد کشمیر کے تباہ شدہ انفراسٹکچر کی بحالی کے لئے2.5 ارب ڈالر کی بین الاقوامی امداد فراہم کی گئی متاثرین کی بحالی کے لئے جن ممال نے نقد امداد فراہم کی گئی ان میں ایک پیسہ متاثرین تک نہیں پہنچ سکا ہے ترکی ، سعودی عرب ایشین بنک دیگر اداروں نے جو چیز برائے راست بنائی جن میں ہسپتال دفاتر کی عمارات شامل ہیں پہلے مرحلے میں مکمل ہوئیں ہیں ڈونرز کے لئے مسائل پیدا کئے گئے کوئی متاثرین کی مدد کرنے کے لئے آتا کوئی کام کرتا تو ان سے کمیشن کا مطالبہ کیا جاتا جو پورا نہ ہونے پر مسائل پیدا کرکے ڈونرز کو بھگا دیا گیاہے ۔
حکومت پاکستان نے عالمی امداد کی بھاری رقوم کو متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹکچرکی تعمیر نو پر خرچ کرنے کے بجائے ایراء سیراء نامی ادارے بنائے جن میں لاکھون روپے ماہانہ کی تنخواہ پر اپنے پیاروں اور ایلیٹ کلاس کو نواز گیا پاکستان میں آمر مشرف کی حکومت اپنے حاضر سروس اور ریٹائر لوگوں کو نوازا جنھوں نے تعمیر نو کے بجائے عالمی امداد کی تباہی نکالی زبانی جمع خرچ اور انتظامیات پر کروڑوں روپے خرچ کر دئیے اگر کسی جگہ پرائمری سکول بنایا گیا تو اس کی لاگت ایک کروڑ روپے تھی تو اس کا معائنہ کرنے والوں نے10 کروڑ دوروں پر خرچ کئے جب بھاگنے کی باری آئی تو ڈونرز کی طرف سے دی گئی گاڑیوں کے سمیت فرار ہوگئے ایراء کے دفاتر بجائے زلزلہ کے متاثرہ علاقوں میں ہوتے لیکن دقیانوس سوچ نے کروڑوں کی مالیت کا ایراء کمپلیکس اسلام آباد میں بنا لیا ہے اگر کوئی غریب ٹھکیدار یا متاثرہ شخص ان کے دفتر میں چلا جائے تو مختلف بلاک کا طواف کروا کر مایوس واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

آزاد کشمیر میں اس وقت کی سیاسی حکومت کمیشن کے چکروں میں پانچ سال تک تعمیر نو کی ایک اینٹ رکھنی بھی گوارہ نہیں سمجھی دارلحکومت کو منتقل کرنے کی کوششیں ہوتی رہیں عوام کو تنازعات میں الجھا کر توجہ ہٹا کر رکھی گئی متاثرین کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا وہ نصف عشرہ تک حکومت کی امداد کے منتظر رہے جب انھوں نے دیکھا کہ ان کی بحالی کے نام کی عالمی امداد کی بند ر بانٹ ہو رہی ہے مخصوص مافیا پل رہا ہے تو انھوں نے محنت مزدوری کر کے قرض ادھار کر کے اپنے لئے چھت تو بنا لی ہے لیکن تباہ شدہ انفراسٹکچرکی بحالی ایک سوالیہ نشان ہے پاکستان میں سابق سیاسی حکومت نے60 ارب روپے اٹھا کر سیاسی مقاصد کے لئے جیالوں میں رشوت کی نذر کردئیے تھے کسی جگہ کوئی عمارت بن رہی تھی وہ بھی ادھوری پڑی ہوئی ہے بیچارے ٹھیکیدار مزدور اپنی رقم اور مزدوری کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

بدترین ظلم دیکھیں اس وقت آزاد کشمیر میں تین سو کے لگ بھگ تعلیمی ادارے کھلے آسمان تلے لگتے ہیں بارش برف باری یا گرمی میں غیر معینہ مدت کے لئے بند ہوجاتے ہیں امداد ی رقم اتنی زیادہ تھی کے آزاد کشمیر کو ترقی یافتہ ماڈل سٹیٹ بنا دیا جاتا تھرڈ ورلڈ کی تعریف پر پورا اترتے ہوئے یہاں کے حکمرانوں نے بین الاقوامی تعریف کو درست ثابت کیا ہے بدترین کرپشن سے ڈونرز نے نا صرف منہ موڑا بلکہ اس کے بعد 2010 اورحالیہ سیلاب میں عالمی امدادی اداروں نے کسی بھی امدادی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا ہے۔

قدرت نے بھی خوب انتقام لیا ہے متاثرین کو معاوضہ جات فراہم کرنے والی ٹیموں نے متاثرین کو معاوضہ جات دینے کے بجائے کروڑوں روپے رشوت بٹوری کسی کو ایک قسط ملی کسی کو دوسری کسی کو تیسری بندر بانٹ ختم ہوئی تو متاثرین معاوضہ کے بجائے اپنی دی ہوئی رقم کی واپسی کے لئے سروے کرنے والے لوگوں کو تلاش کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کوئی ایکسڈنٹ میں مر گیا ہے کسی کو کینسر ہو گیا ہے کوئی خوف کے مارے بیرون ملک فرار ہو گیا ہے۔

قارئین آٹھ اکتوبر ہرسال آتا ہے چلا جاتا ہے زلزلہ جو کہ اﷲ کی طرف سے ہم پر آزمائش کے طور پر آیا تھا اس سے ہم نے کچھ بھی نہیں سیکھا ظلم زیادتی ناانصافی کئی گنا بڑھ چکی ہے سرکاری دفاتر رشوت کرپشن کے گڑھ بنے ہوئے ہیں انصاف دینے والے ظالم کا روپ دھار کر بیٹھے ہوئے ہیں کفر دنیا میں چلتا رہا ہے چل رہا ہے لیکن ظلم خدا کو قبول نہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ ہجوم ایک بڑی تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہے متاثرین کے نام پر اتنی بڑی کرپشن خرد برد پر ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے جس کا عنوان تاریخی زلزلہ کا تاریخی فراڈ رکھا جا سکتا ہے کیوں کہ کرپٹ کرداروں کی باز پرس ناممکن ہے متاثرین خدا کی آزمائش کا شکار ہوئے ظالم مفلوک الحال متاثرین کی امداد پر بھی ہاتھ صاف کر گئے ۔

شہدائے زلزلہ نیک لوگ تھے خدا ان کے درجات بلند فرمائے بھٹکے ہوئے ہجوم کے لئے رہنماہ پیدا فرمائے۔
Akhlaq Ahmed Rana
About the Author: Akhlaq Ahmed Rana Read More Articles by Akhlaq Ahmed Rana: 8 Articles with 4914 views Iam Akhlaq Ahmed Rana From Neelum Valley Azad kashmir .. View More