گوشت ضرور کھائیں لیکن چند احتیاطی تدابیر کے ساتھ

صحت مند افراد کیلئے دن بھر میں سو گرام گوشت کا استعمال نقصان دہ نہیں جبکہ اس سے زیادہ مقدار نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ گوشت کو نقصان دہ یا غیر نقصان دہ سمجھنے کی بجائے یہ سمجھنا زیادہ اہم ہے کہ غیر متوازن غذا مرض اور متوازن غذا صحت کی علامت ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کھانے میں بے اعتدالی اور غیر محتاط رویہ اختیار کرنے کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ گوشت کے بکثرت استعمال سے بد ہضمی٬ ڈائریا٬ پیٹ درد٬ بخار جیسی شکایات تو فوری ظاہر ہو جاتی ہیں لیکن ہائی بلڈ پریشر٬ آرتھرائٹس٬ امراض قلب٬ کینسر جیسی امراض کافی عرصہ بعد وقوع پذیر ہوتی ہیں۔
 

image


گوشت اللہ تعالیٰ کی نعمت اور عید قربان کا تحفہ ہے۔ جس کا اعتدال کے ساتھ استعمال پروٹین کی کمی پوری کرتا ہے اور خون میں سرخ خلئے بناتا ہے۔ لیکن گوشت کے استعمال کے ساتھ ساتھ موسمی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی کرنا چاہئے تاکہ غذا متوازن ہو سکے۔

گوشت کے پکوانوں میں مصالحوں کا استعمال کم سے کم کریں۔ گوشت ہضم کرنے کیلئے کولڈ ڈرنکس کا استعمال سخت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے-

امراض قلب اور بلڈ پریشر کے مریض گوشت کا استعمال اپنے معالج کے مشورے سے کریں۔زیادہ گوشت کا استعمال دیگر امراض کے ساتھ ساتھ کیلشیم کی کمی کا باعث بنتا ہے۔کیلشیم کی کمی سے ہڈیاں ہلکی اور بھر بھری ہو جاتی ہیں جس سے فریکچر با آسانی ہو سکتا ہے۔

گوشت زیادہ کھانے سے وزن بڑھتا ہے٬ پیٹ بڑھنے سے پیٹ کے نیچے لبلبہ ڈی پریس ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انسولین بننے کی رفتار کم ہوکر خدانخواستہ شوگر ہو سکتی ہے۔

قربانی کا گوشت تازہ اور صحت مند غذائیت سے بھرپور ہونے کے باعث زیادہ کلوریز پر مشتمل ہوتا ہے جس کو زیادہ مقدار میں کھانے سے بدہضمی سمیت دیگر مضر صحت اثرات کے خدشات بڑھ جاتے ہیں اس لیے ہائی بلڈپریشر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کو قربانی کا گوشت احتیاط سے استعمال کریں اور کسی قسم کی بے چینی کی صورت میں فوری اپنے معالج سے رجوع کرنے سے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔
 

image

عید قرباں کے موقع پر گوشت کی زیادہ مقدار کے استعمال سے پیدا ہونے والے قبض سے بچنے کے لیے رات کے کھانے کے بعد اسپغول کی بھوسی کا استعمال مناسب ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ یہ کھانے میں موجود چربی اور کولسٹرول کی ایک مقدار جذب کر کے فضلے میں خارج کردیتی ہے۔ جس سے دل کی بیماریوں سے بھی ایک حد تک بچاؤ ممکن ہے۔

ماہرین طب کے مطابق عید قرباں پر امراض قلب اور شوگر کے مریض کلیجی، گردے اور مغز کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ کیونکہ ان میں کولیسٹرول کی مقدار عام گوشت کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتی ہے جو ان مریضوں کیلیے انتہائی نقصان دہ ہوسکتی ہے-

عید قرباں کا گوشت تین ہفتے سے زائد فریج میں نہ رکھا جائے ورنہ اس میں مختلف جراثیم کی نشوونما شروع ہوجاتی ہے جس سے معدے ، اور آنتوں کی بیماریاں لاحق ہونے کا اندیشہ ہوجاتا ہے اور گوشت کو فریج سے نکال کر فوراً پکایا بھی نہ جائے-

عید قربان پر باربی کیو کھانے بہت شوق سے بنائے جاتے ہیں جبکہ باربی کیو کھانوں میں آدھا کچا آدھا پکا گوشت ہوتا ہے جو نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ بار بی کیو کھانوں میں کچے گوشت میں جانوروں کا خون رہ جاتا ہے اور خون میں مختلف جراثیم کی نشوونما ہوتی ہے- لہٰذا بار بی کیو کھانے بہت اچھی طرح پکا کر استعمال کرنا چاہیے-
 

image

بلند فشار خون والے افراد اونٹ کا گوشت استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔

گوشت کے پکوانوں میں زیادہ مرچ مصالحے نہ ڈالیں نیز ان پر سبز دھنیے کی گارنش ضرور کریں گوشت کے ہمراہ سلاد خصوصاً پودینہ 'لیموں اور دہی کا رائتہ ضرور استعمال کریں۔ ایسی چٹنیاں جن میں زیرہ پودینہ اجوائن شامل ہو، کا استعمال مفید ہے۔

گوشت کا مزاج گرم ہے اس لئے اسے معتدل کرنا ضروری ہے۔ اس کے لئے گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا استعمال بھی جاری رکھیں، سبزیوں میں ٹماٹر، پھلیاں، سلاد (مولی گاجر چقندر مٹر)کا استعمال مفید ہے ۔

پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ابلا ہوا یا بھاپ میں تیار کیا ہواگوشت بھنے ہوئے گوشت سے بہت بہتر ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Eid-ul-Azha is an important and memorable event which Muslims of the world celebrated in the month of Zill Hajj. Since this demands the sacrifice of animal, so it is understood that the meat quantity will be in abundance.