آئی فون 6 پلس میں موجود نقص سامنے آگیا

پہلے تو ہم آئی فون 6 کی لانچنگ اور اس خصوصیات کا شور سنتے آرہے تھے لیکن اب آئی فون کے حوالے سے جو شور سننے میں آرہا ہے وہ ہے آئی فون 6 پلس میں موجود ایک بہت بڑی خرابی کا-

جی ہاں متعدد کسٹمرز کی جانب سے یہ شکایت سامنے آئی ہے کہ جب وہ اپنے آئی فون 6 پلس کو جیب میں رکھتے ہیں تو وہ مڑ جاتا ہے اور یہ فون کی کوئی خصوصیت نہیں بلکہ فون کی باڈی کی ایک بہت بڑی خرابی ہے-
 

image


متعدد مالکان کی جانب سے اس مہنگے فون کی مڑ جانے کی تصاویر بھی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس پر شائع کی گئی ہیں جہاں اس خرابی ’بینڈ گیٹ‘ کے نام سے پکارا جارہا ہے-

ایپل کے ان نئے فونز کو ایلیمونیم دھات سے بنایا گیا ہے جو کہ گرم کرنے پر باآسانی مڑجاتی ہے۔
 

image

خیال رہے کہ ایپل کے ان نئے فونز کی ریکارڈ سیل جاری ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

In what’s already being dubbed ‘bend gate’, owners of Apple’s new iPhone 6 Plus are reporting that their new smartphones are being bent out of shape – just from being carried in their pockets.