کشکول توڑ کر جھولی پھیلا دی

گزشتہ الیلکشن دنوں میں میاں صاحب نے جہاں زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تھی اور لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا وہیں قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرکے عوام کو گمراہ بھی کیا بیشتر جلسوں میں حضرت علامہ اقبالؒ کا یہ شعر برملا پڑھتے اور بیچاری سادہ لوح اور کم فہم عوام کو بھی ساتھ ساتھ دھرانے کو کہتے۔
اے طائرِ لاہوتی اُس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

میاں صاحب بارہا کہتے نا تھکتے تھے کہ ہم نے کشکول توڑ دیا ہے مگر جونہی اقتدار کی کرسی پر بیٹھے تو آئی ایم ایف کے آگے جھولی پھیلا دی اور ایک سال کی حکومتی قلیل مدت میں ملک مزید ۵۷ ارب ڈالر کا مقروض کر دیا۔ ملکی معشت کو بہتری پر لانے کیلئے اس سے بہتر کوئی اور پلان جو نا تھا۔! تو کیا کرتے ؟ سادگی اور کفایت شعاری کی ترویج و تلقین کرتے جسکی انھیں عادت نہیں۔ ٹیکس کی شرح کو بڑھاتے، خود بھی پورا ٹیکس دیتے اور دوسروں سے بھی نکلواتے۔ ٹیکس چوروں کو پکڑتے۔ حالانکہ یہ انکے بس کا روگ نہیں۔ بیرونی دوروں کو محدود کرتے تاکہ خزانے پے کم بوجھ نا پڑے۔

ایسا سب کچھ نا کرنے باوجود حکومتی ڈھٹائی دیکھ کر کم از کم ایک ذی شعور شخص کا ذہن تو ضرور گھوم جاتا ہو گا جب وہ وزیراعظم صاحب کے منہ سے یہ سنتا ہوگا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ ہم جلد یہ کر دیں گے اور وہ کر دیں گے۔ ملکی معیشت کا پیا بڑی تیزی سے چل رہا ہے۔ کوئی ان سے یہ پوچھے کہ کدھر ؟ آگے کو یا پھر پیچھے کو ؟ میرے حساب سے تو یہ ایک ریورس عمل ہے۔ کیا کرایا صفر ہے جب کے اعداد و شمار میں ہیر پھیر اور رد و بدل کرکے عوام کو ایک دفعہ پھر بےوقوف بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان کو اگر حقیقی معنوں میں ترقی کی دوڑ میں حصہ لینا ہے تو آئی ایم ایف کی بیساکھیوں سے جان چھوڑانی ہوگی انکو کہیں دور سمندر بیچ پھینکنا ہوگا یا آگ لگانی ہوگی تاکہ ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائے۔ اپنے پیروں پے کھڑا ہونا پڑے گا، سُستی اور کاہلی کی جگہ نئے جوش، جنون اور خون کو بھرنا ہوگا تب جاکے کہیں ملکی معیشت کے پیے کو روانی ملے گی اور ہمیں سُکھ کی فراوانی ملے گی۔

اللہ پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اور ہمیں اپنی زندگیاں اسکی بقا و فلاح کیلئے صرف کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین
Imtiaz Ali
About the Author: Imtiaz Ali Read More Articles by Imtiaz Ali: 26 Articles with 18818 views A Young Poet and Column Writer .. View More