قربانی کے جانور اور مویشی منڈی کا احوال (خصوصی فیچر - 1)

عید الاضحیٰ کی تمام تر رونق خوبصورت اور تندرست جانوروں کے مرہونِ منت ہوتی ہے۔ان جانوروں کی خریداری کے لیے دنیا بھر میں مختلف اقسام کی مویشی منڈیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے- لیکن ان تمام مویشی منڈیوں میں نمایاں حیثیت پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر قائم کی جانے والی مویشی منڈی کو حاصل ہوتی ہے جسے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے-

گزشتہ سال کی مانند اس سال بھی ہماری ویب کی ٹیم نے سپر ہائی وے پر قائم کی جانے والی اس مویشی منڈی کا خصوصی دورہ کیا٬ تاہم اس مرتبہ ہماری ویب کی ٹیم نے اپنی کوریج کا دائرہ کار صرف وی آئی پی بلاکس تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ عام بلاکس سے لے کر یہاں آنے والے بیوپاریوں اور خریداروں کے خیالات اور ان کو فراہم کردہ سہولیات اور ان کو درپیش مشکلات تک کو اپنی اس دلچسپ رپورٹ میں شامل کیا- اس کے علاوہ خوبصورت جانوروں کو دیکھنے کے آنے والے پیارے پیارے بچوں سے بھی بات کی گئی جس کا احوال آپ رپورٹ کے اختتام پر دی گئی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں- آئیے جانتے ہیں کہ اس بار مویشی منڈی کیسی ہے؟
 

image


ساڑھے سات سو ایکڑ رقبے پر محیط یہ مویشی منڈی کنٹونمٹ بورڈ ملیر کے زیر اہتمام اور فوج کی نگرانی میں قائم کی گئی ہے-رواں برس گذشتہ سالوں کی نسبت تقریباً 25فیصد زیادہ جانوروں کی آمد متوقع ہے-

اس بار خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو انتظامیہ کی جانب سے مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جسے شہریوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔ اسی طرح بیوپاریوں کو بجلی اور روشنی کی سہولت پہنچانے کے لئے ایک نجی فرم کو ٹھیکہ الاٹ کیا گیا ہے جو فی بلب اور پنکھے کے حساب سے بجلی فراہم کر رہی ہے- یہ بجلی جنریٹر کی مدد سے فراہم کی جارہی ہے کیونکہ مویشی منڈی بجلی کی سہولت موجود نہیں ہے-

یہ مویشی منڈی ایک عارضی شہر کی سی حیثیت رکھتی ہے جہاں تقریباً ہر قسم کی سہولت مہیا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مویشی منڈی میں آنے والے خریداروں اور بیوپاریوں کی سہولت کے لیے مساجد ، ہوٹل ، کھانے پینے کے اسٹالز، واش رومز ، بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں۔
 

image

منڈی میں بنائی جانے والی دکانوں مختلف قسم کی اشیاء کی بھرمار دکھائی دیتی ہے جبکہ دوسری جانب بیوپاریوں کے مویشیوں کے چارے کے لیے بھی متعدد اسٹال موجود ہیں- منڈی میں لوگوں کی تعداد کے مطابق متعدد ہوٹل بھی موجود ہیں جہاں دور دراز سے آئے ہوئے بیوپاری اور خریدار کھانا کھاتے ہیں۔

ہماری ویب کی ٹیم نے جب چند بیوپاریوں سے ان کی مشکلات اور انتظامیہ کے اقدامات کو حوالے سے بات جیت کی تو بیشتر بیوپاریوں کا یہی کہنا تو کہ انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور ساتھ ہی انہوں نے انتطامیہ کے اقدامات پر بھی بھرپور اطمینان کا اظہار کیا-

خریداروں کو مویشی منڈی میں سودا بننے کی صورت میں بیوپاریوں کو رقم ادا کرنے کے لیے نجی بینک کی کے ساتھ اے ٹی ایم مشین بھی نصب کی گئی ہے٬ کیونکہ خریداروں کو اس قبل رقم ساتھ رکھ لانا پڑتی تھی جس کی وجہ سے خریداروں کے کروڑوں روپے لوٹ لیے جانے کے متعدد واقعات پیش آچکے تھے-
 

image

اگرچہ عیدِ قرباں کی آمد میں ابھی کچھ وقت باقی ہے لیکن پھر بھی عوام کی ایک بڑی تعداد کا رخ اس مویشی منڈی کی جانب ہے جن خریدار کم اور خوبصورت اور نایاب جانوروں کو دیکھنے کے شوقین افراد زیادہ ہیں-

قربانی کے یہ قیمتی اور نایاب جانور خوبصورت پنڈالوں میں رکھے گئے ہیں جبکہ ان جانوروں کی قیمتیں بھی لاکھوں میں ہیں لیکن یہ قیمتیں ان جانوروں کے قد کاٹھ اور خوبصورتی کے سامنے کچھ بھی نہیں- ان بلاکس میں آنے والوں میں ایک بڑی تعداد فیملیز کی ہے جو دور دراز کے علاقوں سے صرف یہاں رکھے گئے جانوروں کو دیکھنے کی خاطر آئے ہیں-
 

image

اس کے علاوہ نوجوانوں کی بھی ایک بڑی تعداد ان پنڈالوں میں دکھائی دیتی ہے جو کہ اکثر آپ کو کسی نہ کسی خوبصورت جانور کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی تصویر بنواتے ہوئے دکھائی دیں گے٬ جبکہ دوسری جانب متعدد افراد ان جانوروں کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرتے ہوئے بھی دکھائی دیے-

خوبصورت جانوروں کو دیکھنے کے لیے آنے والے بچوں سے جب ہم نے بات کی تو وہ ہمیں سب سے زیادہ پرجوش دکھائی دیے اور ان بچوں کا کہنا تھا کہ انہیں ہر جانور ہی سب سے زیادہ خوبصورت لگا ہے-

وی آئی پی بلاکس میں رکھے گئے جانوروں کے نام بھی انتہائی منفرد اور دلچسپ ہیں مثلاً لال بادشاہ٬ پرنس اور کالا بادل وغیرہ- اس کے علاوہ ان وی آئی پی بلاکس کو پرکشش بنانے کے لیے خوبصورت لائٹنگ سے سجایا گیا ہے جسے دیکھ کر کسی شادی ہال کا سا گمان ہوتا ہے-

ہماری ویب کی بنائی گئی ویڈیو رپورٹ اور تصاویر گیلری:
 

 
YOU MAY ALSO LIKE:

The beauty of Eid AL Adha is because of healthy and beautiful animals, different types of markets (Cow Mandi) are set around the world for the purpose of selling livestock and animal. In between these livestock cow Mandi Pakistan’s Cow Mandi is most prominent which is situated at Karachi super Highway, Karachi Super highway Livestock market is also regarded as Asia’s biggest livestock market.