موبائل سے ہی گھر اور سماج بگڑ رہا ہے

آج موبائل ہر ایک شخص کی انتہائی اہم ترین ضرورت بن گیا ہے موبائل سے کاروبار اور دیگر اہم کاموں میں اس قدر آسانیاں ہو گئی ہیں کہ اسے گنانا مشکل ہے لیکن اسکے ساتھ ہی موبائل کی وجہ سے ہی آج گھر اور سماج تباہ ہو رہا ہے برائیاں حد سے زیادہ بڑھتی جا رہی ہیں فحاشی عام ہوتی جارہی ہے بے حیائی کی ساری حدیں ختم ہو چکی ہیں آپ کہیں گے کہ یہ کیسے ۔تو اس کا مشاہدہ خود کیجیئے۔آج لڑکیاں جس تیزی کے ساتھ بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہیں اس کی ایک ہی وجہ ہے وہ ہے موبائل فون۔ اس موبائل فون کی وجہ سے ہی آج عشق کے چکر جنون کی حدیں پار کر چکے ہیں ماں باپ اپنی لڑکی پر کتنا پہرہ لگائینگے کہاں تک اس پر نگرانی رکھینگے جب اسکے پاس موبائل ہے تو لاکھ پابندیوں کے باوجود وہ لڑکی ایک نہ ایک دن ہاتھ سے نکل جاتی ہے آئے دن ایسی خبریں پڑھنے کو مل رہی ہیں۔موبائل میں انتہائی طور کی فحش فلمیں لوڈ کروائی جا رہی ہیں اور وہ چھوٹے لڑکے لڑکیاں آسانی سے دیکھ رہی ہیں اس سے ان کا ذہن خراب نہیں ہوگا تو اور کیا ہوگا۔ماں باپ اپنے بچوں کو اسلئے موبائل خرید کر دیتے ہیں تاکہ وہ ہمیشہ رابطے میں رہے اسکے کہیں جانے آنے پر دل نہ دھڑکے بلکہ اسکی پل پل کی خبریں اور حالات سے آگاہی ہوتی رہے ماں باپ یہ اچھا ہی سوچتے ہیں مگر اسکے برعکس لڑکے اس موبائل کا اسقدر غلط استعمال کر رہے ہیں کہ اس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا آج ہمارے سماج میں جتنی بھی خرابیاں آچکی ہیں وہ سب موبائل کی دین ہے اگر یہ کہا جائے کہ موبائل کی وجہ سے ہی زیادہ تر لڑکیا بھاگ رہی ہیں تو بیجا نہ ہوگا کیونکہ بڑی راز داری اور خاموشی کے ساتھ اسکے ذریعہ پلان بنائے جاتے ہیں آج موبائل کی وجہ سے ہی گھر اور سماج تباہ ہو رہے ہیں مگر اسکے خلاف آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے جبکہ یہ انتہائی طور پر ایک بہت ہی بڑا اور سنگین معاملہ ہے جس سے پوری کی پوری نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔اسلئے اگر اس نسل کو بچانا ہے تو با لخصوص لڑکیوں کے ہاتھ میں موبائل نہ دیں خاص طور پر کالج جانے والی لڑکیوں کو موبائل سے دور رکھیں ہم سمجھ رہے ہیں کہ یہ ناممکن بات ہے لیکن اگر کوشش کی جائے تو اسے ممکن بنایا جا سکتا ہے اگر اپنے بچوں کی خیریت چاہتے ہیں اور انہیں برئیوں سے بچانا چاہتے ہیں تو موبائل سے انہیں دور رکھیں ۔آج کل تو انڈرائڈ موبائل آگیا ہے یہ تو اور بھی زیادہ نقصان دہ ہے اس سے اگر اپنے بچوں کو بچالئے تو سمجھئے آپ نے انکو برباد ہونے سے بچا لیا۔آج جتنی بھی سماجی برائیاں پھیل رہی ہیں وہ موبائل کی وجہ سے ہی پھیل رہی ہیں اس سے ہی گھر اور سماج بگڑ رہا ہے اسلئے اس معاملے میں سختی کرنے کے بجائے نرمی کے ساتھ اسے حل کریں تو اپنی اولاد کے لئے بہتر ہوگا۔
farooq ansari
About the Author: farooq ansari Read More Articles by farooq ansari : 3 Articles with 2488 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.