موت کے منہ میں لے جانے والی عادات

ہماری چند عادات ہمیں مسلسل موت کی جانب لے کر جارہی ہوتی ہیں جبکہ ہم ان کے نقصانات سے بالکل بے خبر ہوتے ہیں- انسانی زندگی میں عادات کی شکل اختیار کرنے والے یہ چند طریقے ہمیں ایسی بیماریوں میں مبتلا کردیتے ہیں جو تیزی سے موت کی جانب لے جاتی ہیں-

موبائل فون کی تکیے نیچے موجودگی
لوگوں کی ایک بڑی تعداد موبائل فون اپنے پاس رکھ کر سونے کی عادی ہے جن میں سے بیشتر کا مقصد موبائل کو الارم کے طور پر پاس رکھ کر سونا ہے- لیکن ماہرین لوگوں کی اس عادت کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ سر اور موبائل فون میں کم فاصلہ نیند کے دورانیے اور اس کے معیار پر اثر انداز ہوتا ہے- ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی شعائیں آنکھوں کے پردوں اور دماغ کے لیے نقصان دہ ہیں- اس لیے سوتے وقت موبائل فون کم سے کم 20 سینٹی میٹر کی دوری پر ہونا چاہیے-

image


کمر اور کرسی کا درمیانی فاصلہ
آج کل ہر دوسرا فرد کمر درد میں مبتلا دکھائی دیتا ہے جس کی بنیادی وجہ کرسی پر بیٹھ کر طویل وقت تک کمپیوٹر٬ ٹیبلٹ یا پھر لیپ ٹاپ کا استعمال ہے- اکثریت مریضوں کے کمر درد کا سبب یہی آلات ہیں- جب بھی کرسی پر بیٹھیں تو اپنی کمر کو اچھی طرح سیٹ کے ساتھ پیچھے کی جانب ملا لیں-

image

جلدی صحت کے معاملے میں لاپرواہی
جلد کی حفاظت انتہائی ضروری امر ہے لیکن ہم میں سے اکثر افراد اس معاملے میں انتہائی غیر سنجیدہ رویہ اپناتے ہیں- اپنی جلد کا لازمی خیال رکھیں خاص طور پر وہ حصے جو کھلے ہوتے ہیں مثلاً گردن٬ ہاتھ٬ پاؤں اور چہرہ وغیر- ان حصوں پر لازمی ایسے لوشن استعمال کیے جائیں جو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں- کیونکہ کبھی کبھی یہی حصے جلدی کینسر کا سبب بھی بنتے ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Some “bad” habits were never meant to be broken. These some vices may ward off illness and sharpen your mind, and could even help you reach your fitness goals.