جاوید چوہدری اور لفافہ

جاویدچوہدری کاشمارپاکستان کے مشہورکالم رائٹرزمیں ہوتاہے۔جاویدچوہدری نے بے شمار ایسی تحریریں لکھیں جن سے ہرایک محب وطن انسان کے اندرایک نیاجذبہ اورجوش پیداہوجاتاہے۔اس کے علاوہ جاویدچوہدری کی تحریروں کازیادہ ترموضوع دنیاکی مختلف اقوام کی کاوشوں سے آنے والے بڑے بڑے انقلاب رہے ہیں۔اگرمذہب کی بات کی جائے توجاویدچوہدری نے بہت سے اسلامی مضامین بھی لکھے جس وجہ سے انہوں نے پاکستانی عوام میں بہت مقبولیت حاصل کی۔کچھ لوگ تواس قدردیوانگی سے جاویدچوہدری کے کالمزپڑھتے تھے کہ جاویدچوہدری نے جس لیڈر،رہنما،سیاستدان یابیوروکریٹ کے خلاف لکھاوہ ان کیلئے ولن بن جاتاتھا۔لیکن آج کل پاکستانی عوام بہت پریشان ہے اوران کی پریشانی کی بڑی وجہ اچانک جاویدچوہدری کے الفاظ میں آنے والی تبدیلی ہے۔

پاکستان ایک ایساملک ہے جس کے زیادہ ترعلاقوں میں صاف پانی نہیں ہے پورے ملک میں لوڈشیڈنگ عروج پرہے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے برابرہیں، گیس کی سہولت سے دیہی علاقے محروم ہیں جبکہ شہری علاقوں میں کئی کئی دنوں تک گیس نہیں ملتی،سرکاری سکولوں میں بہترتعلیم کاحصول مشکل بن چکاہے،نانصافی عروج پرہے جس وجہ سے غریب بیچارے سسک سسک کر مررہے ہیں۔ ہرروزعدالتوں،پریس کلبوں اوراسمبلی ہالوں کے سامنے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں غریب کیلئے الگ اورامیرکے لئے الگ قانون بن چکاہے۔لیکن پاکستانی قوم گہری نیندسوئی ہوئی تھی ۔ایسے میں اس قوم کوجگانے میں میڈیاکابہت بڑاکرداررہاہے۔لیکن حیرت اس بات کی ہے کہ قوم کے جاگنے پراس کودوبارہ تھپکیاں کیوں دی جارہی ہیں۔وہ آدمی جوساری زندگی لوگوں کوجاگوجاگوکی نصیحت کرتارہاہے آج سونے کی باتیں کیوں کررہاہے۔یہ ایک ایسی بات ہے جوپاکستانی عوام کوہضم نہیں ہورہی ۔

شاہراہِ دستورپرپاکستانی قوم اپنے حق کے لئے لڑنے مرنے کے لئے تیاربیٹھی ہے ۔آخریہ غریب لوگ کب تک ظلم برداشت کرتے رہتے ایک وقت توانقلاب آناتھاوہ انقلاب جس کے بارے میں جاویدچوہدری نے اپنے کالموں میں بارہادفعہ ذکرکیاکہ فلاں قوم نے کس طرح ظلم وجبرسے نجات حاصل کی فلاں قوم نے کس طرح نااہل حکمرانوں کے خلاف بغاوت کی۔آج یہ غریب لوگ انقلاب کیلئے جب گھروں سے باہرنکلے ہیں توجاویدچوہدری کوسب کچھ غلط لگنے لگاہے۔

بہت سے افرادکایہ کہناہے کہ اس انقلاب سے جمہوریت کوخطرہ ہے۔مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ غریب بیچارہ جودووقت کی روٹی کھانے سے تنگ ہووہ جمہوریت کیلئے خطرہ کیسے ہوگیا۔یہ غریب بیچارے تواپنے اوراپنے بچوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں یہ قوم جس کوہرصحافی انقلاب کے معنی سمجھاتارہتاتھاآج یہ قوم جاگ چکی ہے۔آج یہ قوم اپنی اہمیت کوپہچان چکی ہے۔جوکہ ایک مثبت تبدیلی ہے۔لیکن جاویدچوہدری اپناراستہ کیوں بھول چکے ہیں۔

مختلف ذرائع سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ جاویدچوہدری کولفافے دے کراپنے حق میں کرلیاگیااوریہ لفافے بھی دواقساط میں دئیے گئے ہیں پہلالفافہ70لاکھ روپے اوردوسرا50لاکھ روپے کاتھا۔یہ خبرجیسے ہی مجھ تک پہنچی مجھے بہت افسوس ہوا۔بے شک اﷲ تعالیٰ جسے چاہے عزت اورجسے چاہے ذلت دیتاہے اوراگراﷲ تعالیٰ کسی انسان کوعزت دے تواسے اﷲ تعالیٰ کاشکرگزارہوناچاہئے ناکہ اس عزت کاغلط استعمال کرناچاہئیے۔جاویدچوہدری کواﷲ تعالیٰ نے بہت عزت سے نوازاتھاجس کو وہ سنبھال نہ سکا۔
صحافیوں کی زندگی میں بارہاایسے مواقع آتے ہیں جس میں ان کی قلم کوخریدنے کی کوشش کی جاتی ہے ایسے موقع پرثابت قدمی کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑناچاہئیے اورغیرجانبداررہتے ہوئے نیک نیتی سے قوم کوبہترراستے کی طرف گائیڈکرناچاہئیے ۔

اگرجاویدچوہدری کے کالموں میں اس بات کاذکرکیوں آتاکہ اتنی عظیم قوم اوراتنے زیادہ وسائل رکھنے کہ باوجودپاکستانی قوم امریکہ اوربھارت کی غلام کیوں بن چکی ہے اورکیوں یہ دونوں ممالک پاکستان کے ہرذاتی فیصلے میں مداخلت کرتے ہیں۔اگرجاویدچوہدری کے کالموں کامحورماڈل ٹاؤن کے شہداہوتے۔تویہ قوم اس کوگالیاں دینے کی بجائے عزت دیتی۔اورجاویدچوہدری کی شہرت میں مزیداضافہ ہوتا۔ مگرافسوس کہ پیسوں کے لالچ نے اس کی آنکھوں پرپردہ ڈال دیا۔

اس قوم کی بدقسمتی اس سے بڑھ کراورکیاہوگی جس قوم کے زیادہ تر صحافیوں کاایمان پیسہ ہواورلوگوں کے مسائل نہ ہوں ۔لیکن پھربھی میں اس بات پرخوش ہوں کہ آج یہ قوم اچھے اوربرے میں تمیزکرناجان چکی ہے ۔اس قوم میں برے صحافیوں کے ساتھ ساتھ اچھے صحافی بھی موجودہیں۔ جواپنے پیشے کوبیچنے کی بجائے غیرجانبدارانہ صحافت سے ملک کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں۔اس لئے انشاء اﷲ وہ دن دورنہیں جب یہ ملک دوبارہ اپنے قدموں پرکھڑاہوگااورہرپاکستانی حقیقی آزادی کاجشن منائے گا۔
Jamshaid Malik
About the Author: Jamshaid Malik Read More Articles by Jamshaid Malik: 43 Articles with 99455 views You Can Get More Info About Malik Jamshaid Azam With Face Book Page Link.

https://www.facebook.com/MalikJamshaidazamofficial
.. View More