المناک حادثات سے قبل آخری تصاویر

ایک رجحان جو آج کل کے نوجوانوں میں انتہائی تیزی سے فروغ پا رہا ہے وہ ہے اپنی تصاویر (سیلفی) کھینچنے کا- یہ تصاویر مختلف خوبصورت یا یادگاری مقامات پر کھینچی جاتی ہیں- لیکن یہ تصاویر کب آخری تصاویر ثابت ہوجائیں اس کی کسی کو خبر نہیں- کیونکہ کبھی کبھی یہ نوجوان اپنی تصاویر کو منفرد اور انوکھا بنانے کی دوڑ میں موت کے منہ میں بھی چلے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب کچھ افراد عام حالات میں اپنی یہ تصاویر کھینچ کر اپنا شوق پورا کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اگلے ہی لمحے کسی حادثے کا شکار ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں اور یوں ان کی یہ تصاویر زندگی کی آخری تصاویر ثابت ہوجاتی ہیں- ایسے ہی چند واقعات و حادثات کا ذکر ہے آج کے اس آرٹیکل میں-
 

Reggaetón musician Jadiel
جیڈیل نے اپنی یہ آخری تصویر (سیلفی) موٹر سائیکل حادثے سے چند لمحات قبل کھینچی٬ اس حادثے میں وہ اپنی جان گنوا بیٹھے-

image


Oscar Otero Aguilar
اوسکر ایک بندوق کے ساتھ اپنی تصویر کھینچنا چاہ رہے تھے کہ اتفاقیہ طور پر بندوق چل پڑی جس کے نتیجے میں اوسکر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے-

image


A Polish couple
پولینڈ سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا پرتگال میں اپنی چھٹیاں منا رہا تھا جہاں انہوں نے Cabo Da Roca کی چٹانوں پر اپنی تصاویر کھینچنے کا ارادہ کیا- تصاویر کھینچنے کی کوشش میں یہ چٹان سے نیچے جا گرے اور اس جوڑے کی موت واقع ہوگئی-

image


Karen Hernández
کیرن کی کوشش تھی کہ وہ اپنی تصویر میکسیکو میں واقع El Tunal نامی دریا کے انتہائی قریب کھڑے ہو کر کھینچے اور کوشش کے دوران وہ پھسل کر دریا میں جا گری اور وہ ڈوب گئی-

image


Two women in Iran
ان دو ایرانی خواتین کی کار اس وقت تباہ ہوئی جب یہ دورانِ ڈرائیونگ گانا گاتے ہوئے اپنی ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہی تھیں- خوش قسمتی یہ کسی بڑے حادثے سے بچ گئیں اور انہیں صرف معمولی چوٹیں آئیں-

image


A young man in Jaén, Spain
رواں سال کے آغاز میں اسپین سے تعنق رکھنے والا 21 سالہ نوجوان جئین اس وقت کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا جب وہ ٹرین کی چھت پر چڑھ کر اپنی تصویر (سیلفی) کھینچنے میں مصروف تھا- تصویر کھینچنے کے دوران وہ بحلی کے کھمبوں کو نہ دیکھ سکا اور ان سے ٹکرا گیا-

image


Gary Slok and his mother
ملائیشین ائیر لائن کی بدقسمت فلائٹ MH17 میں سوار ان دونوں مسافروں نے اپنی یہ تصویر حادثے سے کچھ دیر قبل کھینچی- مشرقی یوکرین کی حدود سے گزرتے ہوئے اس جہاز کو میزائل مار کر تباہ کردیا گیا اور اس حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے-

image


Jenni Rivera
میکسیکن پاپ اسٹار جینی ریویرا نے اپنی یہ آخری تصویر اپنے ذاتی جہاز کے عملے کے ہمراہ جہاز کے اڑنے سے چند لمحات قبل کھینچی- جس کے بعد جینی کا پرائیوٹ جیٹ تباہ ہوگیا اور اس حادثے میں کوئی زندہ نہ بچ سکا-

image


Courtney Sanford
ان خاتون نے اپنی یہ آخری تصویر کار حادثے سے چند لمحات قبل کھینچی اور اس حادثے میں وہ اپنی جان گنوا بیٹھی-

image

Xenia Ignatyeva
17 سالہ روسی لڑکی پل پر اپنی تصویر کھینچنے کے دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور نیچے تاروں پر جا گری جہاں کرنٹ لگنے کے باعث اپنی جان گنوا بیٹھی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Some day, when you die, there will be a last photo of you floating out there somewhere. It's crazy to think that some of those last photos were taken by the subject themselves, but that's what happened to these people in a series of tragic events.