خطرناک ممالک کا خوبصورت چہرہ٬ بشمول پاکستان

جنگوں، شہری خانہ جنگی اور انسانی ٹریفکنگ جیسے مسائل نے متعدد ممالک کو خطرناک ترین بنا دیا ہے تاہم دنیا بھر میں سب سے خطرناک سمجھے جانے والے ان ملکوں کا یہ واحد چہرہ نہیں بلکہ قدیم ترین دور سے آباد ان ممالک کی حقیقی خوبصورتی کسی بھی پتھر دل کو نرم کر کے رکھ سکتی ہے۔ اپنے تمام تر مفروضات اور شکوک کو ایک طرف رکھیں اور ان ممالک کا وہ رخ دیکھیں جن کے بارے میں آپ سنتے تو بہت کچھ ہیں مگر ان کے حقیقی چہرے کے بارے میں جاننے موقع نہیں ملتا۔
 

پاکستان
کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ آپ پاکستان کو کتنا جانتے ، کتنا سمجھتے ہیں؟ گردوپیش دہشتگردی، انتہاپسندی، فرقہ واریت، کرپشن، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی یعنی اچھے حوالے کم ہی ہوں گے اور جب آپ اتنے خراب حوالوں کے ساتھ پاکستان سے اتنی محبت کرسکتے ہیں تو اچھے حوالے سے محبت کو کہاں سے کہاں پہنچا دیں گے، جس کی کوئی مثال نہیں کیونکہ یہاں دنیا کی سب سے خوبصورت وادی کاغان بھی ہے، نامعلوم گہرائی والی پریوں کی جھیل سیف الملوک بھی، سربہ فلک برف پوش چوٹیاں بھی، پرہیبت صحرا بھی یہاں موجود ہیں اور سرسبز وادیاں بھی، یہ سب کچھ دیکھا ہے آپ نے ؟ نہیں تو ان کی چند جھلکیاں اس ملک کا منفی تاثر ختم کرنے کے لیے کافی ہیں۔

image

وادی کاغان کی سیف الملوک جھیل

 

image

وادی شندور کا خوبصورت نظارہ


افغانستان
امریکی صدر باراک اوبامہ نے حال ہی میں 2016ء کے اختتام تک تمام امریکی فوج کو افغانستان سے نکالنے کا اعلان کیا ہے، مگر تیرہ سال تک یہاں رہنے کے باوجود امریکی تو کیا دنیا کے بیشتر ممالک میں افغان سرزمین کو بہت خطرناک سمجھا جاتا ہے، حالانکہ لوگ یہاں موجود کوہ ہندوکش اور ہمالیہ کی خوبصورت چوٹیوں اور یہاں جگہ جگہ موجود پہاڑی چشموں نالوں کے خوبصورت مناظر کو فراموش کردیتے ہیں۔

image

کوہ ہندوکش کا خوبصورت منظر

 

image

افغان ماہی گیر صوبہ لغمان سے گزرنے والے دریائے کابل میں اتر کر اپنے دن کا آغاز کرتے ہوئے


یوکرائن
یوکرائن کا جغرافیہ طرح طرح کے نظاروں کی دعوت دیتا ہے، جو کارپیتھین کے پہاڑی سلسلے سے بحیرہ کریمین تک پھیلا ہوا ہے۔ تاہم یہ ملک حالیہ مہینوں کے دوران سیاسی انتشار اور غیریقینی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔

image

یوکرائن کے دیہی علاقوں میں اکثر اوقات کنولا کے پھول ماحول کی خوبصورتی کو بڑھاتے نظر آتے ہیں

 

image

بحیرہ کریمین کا ایک خوبصورت منظر


عراق
عراق دنیا کی قدیم ترین تہذیبی مراکز میں سے ایک ہے یہاں دریاﺅں کے ساتھ ساتھ پہاڑ، صحرا اور سمندر غرض ہر طرح کی قدرتی خوبصورتی موجود ہے جو یہاں بم دھماکوں، فرقہ وارانہ کشیدگی اور اب داعش کی خلافت جیسے منفی تاثرات سے بالکل مختلف اور خوشگوار حیرت کا باعث بنتی ہے۔

image

دیلال برج کردستان

 

image

دوکن جھیل، عراقی کردستان کی سب سے بڑی جھیل


ایران
جب آپ ایران کے بارے میں سوچتے ہیں تو ذہن میں ایک قدامت پسند پوری دنیا سے لڑنے کے لیے تیار ملک کا تصور ہی ذہن میں آتا ہوگا؟ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ مغربی ایشیاء کا یہ ملک ایشیائی چیتے کی نایاب ترین نسل کا گھر بھی ہے، جبکہ یہاں کی قدرتی خوبصورتی بھی کسی سے کم نہیں۔

image

معدومی کے خطرے سے دوچار ایشیائی چیتا
 

image

ایران اور عراق کی سرحد کے درمیان واقع دربندیخان جھیل

مصر
مصر میں 2011ء کے انقلاب سے قبل جس کے بعد سے یہاں سیاسی انتشار اور افراتفری کا راج ہے، یہ ملک اپنے اہراموں اور تاریخی پس منظر کی وجہ سے جانا جاتا تھا، مگر یہاں کی قدرتی خوبصوتی کا احساس بہت کم ہی دیکھنے میں آتا ہے، جبکہ یہاں کے صحراﺅں سے لے کر ساحلی علاقوں میں رنگ برنگ زمینی مناظر کسی کو بھی مسحور کرسکتے ہیں۔

image

مصر کے مغربی صحرا کا انتہائی انوکھا اور خوبصورت منظر
 

image

سینیائی کے مقام پر بحیرہ احمر کا سبز پانی

شام
شام میں خانہ جنگی کو اب چوتھا سال چل رہا ہے اور اتنا عرصہ شام کی تاریخی اہمیت کو بھلا دینے کے لیے کافی ہے۔ زمانہ امن میں اس ملک کو اپنے تاریخی ورثے کی بناء پر قابل قدر حیثیت حاصل تھی کیونکہ یہ ایسے محل وقوع پر واقع ہے جو تجارتی اور فوجی لحاظ سے بہت اہم ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں ہر جگہ سے جیسے سمیری، فارسی، یونانی، رومی اور مسلم عربوں نے اپنی اپنی حکومتیں قائم کیں۔

image

شام کی وادی اورنتیس میں سکندراعظم کے عہد کے تعمیر کردہ اپیما کھنڈرات

نائیجریا
نائیجریا کو حال ہی میں بین الاقوامی توجہ اس وقت ملی جب یہاں دو سو ساٹھ سے زائد لڑکیوں کو بوکو حرام نے اغوا کرلیا، تاہم یہ افریقی ملک اپنی خوبصورتی کی بناء پر بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

image

ریاست کنڈا میں اگنے والا گل طاﺅس کا درخت
 

image

نائیجریا کے سب سے بڑے شہر لاگوس کا سفید ساحل

ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو
اس ملک میں قیمتی قدرتی وسائل پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر خانہ جنگی کا سلسلہ جاری ہے اور سیاسی انتشار اس پر سونے پر سہاگہ کا کام کرتا ہے ، تاہم گوریلا تشدد اور حملوں سے قطع نظر یہ ملک اپنے سرسبز میدانوں اور جنگلی حیات کی بناء پر کسی کا بھی دل جیت سکتا ہے۔

image

افریقی بھینسوں کا جھنڈ تازہ گھاس کی تلاش میں ایک سے دوسرے مقام پر جاتے ہوئے
 

image

تنگنیکا جھیل کا ساحل، جو تنزانیہ اور کانگو کی سرحد کے درمیان واقع ہے

یمن
حالیہ برسوں میں یمن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک مضبوط اسٹرٹیجک ملک بن گیا ہے جہاں متعدد دہشتگرد تنظیمیں کام کررہی ہیں مگر ان سب میں یہاں کے قدرتی عجائب کہیں چھپ کر رہ گئے ہیں۔

image

یمنی جزیرے سکوترا کے ڈراگون درخت
 

image

سکوترے جزیرے کا خوبصورت منظر

بشکریہ: (فیصل ظفر - ڈان)
YOU MAY ALSO LIKE:

Unsurprisingly, these countries are not among the top tourist destinations, and the first thing people think of when they hear these countries is “violence” and “danger.” This is unfortunate, because while it is true that there is violence in these countries, that is by no means all they have to offer.