غزه اور همارا طرز عمل

یقینا میری یہ تحریر سب کو بہت تکلیف دے گی لیکن میری خواهش هے کہ آپ سچ کا سامنا کریں.

همیں کتنی تکلیف هورہی هے غزه کے اوپر مظالم سن کر اور دیکھ کر لیکن دوسری جانب همارے اپنے ہی ملک میں اس ہی قسم کے مظالم جاری هیں. کیا همیں بالکل احساس نهیں هوتا ؟

اب میں چند دل دکھا دینے والی مماثلت کا ذکر کرتا هوں، بے شک پاکستان نے اسرائیل کو کبھی بھی بین الاقوامی سطح پر تسلیم نهیں کیا جبکہ مجھ سمیت هر باشعور پاکستانی صهہونیوں سے نفرت رکھتا هے.

لیکن دوسری جانب،
-پاکستان امریکه کا بالکل اس هی طرح اتحادی هے جیسے اسرائیل هے.
-دونوں ممالک میں امریکہ کا اثر بلا روک ٹوک هے.

غزه پر بمباری اور فاٹا آپریشن دونوں کو ہی امریکی آشیرباد اور “go ahead” ملا هوا هے.

ان حالات میں اگر هم سمجھتے حکومت پاکستان اسرائیل سے احتجاج کرے گی تو یه خوش فهمی هے، اور اگر احتجاج کر لیا تو یه ایک بڑھک هی سمجھی جائیگی.

اگر هم چاهتے هیں که اسرائیل کو سچ میں نقصان پهنچے تو همیں اس کے هاتھ مضبوط کرنے والے ( امریکه) سے چھٹکارا حاصل کرنا چاهیے. ورنه یه نری منافقت کهلائے که ایک جانب هم غزه کے مسئله کی نام نهاد مزمت کریں اور دوسری جانب اس هی طرز کے جاری اندرون ملک آپریشن کی حمایت کریں.
والله اعلم
Hamza Chaudhry
About the Author: Hamza ChaudhryI'm a student of pre-enginnering.
I belong to Jalal Pur Jattan , Gujrat , Pakistan
.. View More