منفی سوچ کس حد تک خطرناک؟

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ منفی سوچ کس حد تک آپ کو متاثر کر سکتی ہے؟ منفی سوچ صرف آپ کے معاشرتی رشتوں میں ہی بگاڑ نہیں پیدا کرتی بلکہ یہ خود آپ کی صحت کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہے-

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ درمیانی اور بڑی عمر کے ایسے افراد جو لوگوں کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں انہیں دیگر انسانوں کی نسبت فالج کے حملوں کا دگنا خطرہ ہوتا ہے۔
 

image


امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے شائع کردہ طبی جریدے ’دی ریسرچ اِن اسٹروک‘ کے ایک تحقیقی مطالعے کے مطابق ڈپریشن یا پژ مُردگی اور شدید اسٹریس یا ذہنی دباؤ انسانوں میں فالج کے خطرات کو بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

حالیہ تحقیق میں ماہرین نے 45 سے 84 سال کی عمر کے 6,700 افراد کو شامل کیا۔۔ اور ان افراد سے ان کی ذہنی کیفیت اور ان کے رویوں سے متعلق سوالات کیے گئے۔ سروے کے دوران ایسے افراد پر دو سال تک نظر رکھی گئی، جو ذہنی دباؤ کی کہنہ بیماری، ڈپریشن یا پژمردگی کی علامات اور غصے اور دوسرے کے خلاف نفرت کے احساسات میں مبتلا تھے۔ ماہرین نے اندازہ لگایا کہ ان افراد کے مقابلے میں ایسے افراد میں فالج کے خطرات کم پائے گئے، جو اسٹریس یا ڈپریشن وغیرہ کا زیادہ شکار نہیں تھے۔

محققین نے اندازہ لگایا کہ جن افراد میں دوسروں کے خلاف کینے اور نفرت کے جذبات زیادہ تھے، اُن میں دیگر افراد کے مقابلے میں فالج یا ’ٹرانسیئنٹ ایشیمک اٹیک‘ کے امکانات بھی دو گنا زیادہ تھے۔
 

image

ایک تعجب خیز امر یہ رہا کہ غصے اور فالج کے حملے کے بڑھے ہوئے خطرات کے درمیان کسی تعلق کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ اس تحقیق میں مختلف نسلوں اور مختلف براعظموں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا۔ یہ تحقیق کاکیشین، افریقی امریکی، ہسپانوی اور ایشیائی نژاد باشندوں پر مشتمل کثیر النسلی گروپ پر کی گئی تھی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Stress, hostility, and depressive symptoms appear to increase the risk of stroke and transient ischemic attack in middle-aged and older adults, according to findings from the Multi-Ethnic Study of Atherosclerosis (MESA). In 6,749 adults aged 45-84 years in MESA, a longitudinal population-based cohort study, 195 incident events –147 strokes and 48 TIAs – occurred during a median follow-up of 8.5 years.