مشروم اگائیے پیسے کمائیے(حصہ اول)

قارئین میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ایسا آرٹیکل لکھوں جس سے آپ لوگوں کو فائدہ ہو سکے اور اس کے بدلے آپ سے صرف دعا کا طلبگار ہوں۔آج میں آپ کے لئے جس موضوع کا انتخاب کیا ہے وہ مشروم یعنی کھمبی سے ہے۔کھمبی کا شمار سبزی میں ہوتا ہے۔گاؤں کے لوگ اس سے اچھی طرح واقف ہوں گے۔کیونکہ یہ گاؤں میں کھیتوں میں جا بجا اگی نظر آتی ہے۔یہ ایک ایسی فصل ہے جس کو آپ اپنے گھر میں بھی اگا سکتے ہیں ۔اور اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔دوستو!آج میں آپ کو یہی بتاؤں گا کہ کھمبی کو کیسے اگایا جاتا ہے۔لیکن اس سے پہلے میں اس کی متعلق کچھ مزید معلومات آپ کو دینا چاہتا ہوں۔

کھمبی کی مشہور اقسام میں بٹن نما کھمبی،چینی کھمبی،شاہ بلوط کی کھمبی وغیرہ شامل ہیں۔یوں تو کھمبی کی تقریباً ایک سو پچاس اقسام ہیں۔ان میں سے پچاس میں بہت زیادہ لذت ہے ۔جبکہ پچاس میں کم درجے کی لذیز ہیں اور پچاس کم لذت کی حامل ہیں۔میں اوپر جن تین مشروم کا ذکر کیا ہے یہ پاکستان اور دنیا بھر میں مشہور اقسام میں سے ہیں۔ان کو اگا کر لوگ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔اور آپ کیوں نہیں کما سکتے۔اس پر کم محنت اور آمدن زیادہ ہے۔یہ ایسی فصل ہے جس کو آپ گھر میں بآسانی اگا سکتے ہیں۔

مشروم کو غذا کے طور پر تو استعمال کیا جاتا ہے اس کا استعمال دوا کے طور پر بھی ہوتا ہے۔مشروم میں30%سے35%پروٹین،25%سے30%وتامن ڈی اور اس کے علاوہ دیگر وٹامنز ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ مشروم میں کیلشیم،فاسفورس اور دوسرے نمکیات جو انسانی جسم کے لئے ضروری ہوتے ہیں موجود ہوتے ہیں۔یہ دل اور شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہت زیادہ مفید ہے کیونکہ اس میں نشاستہ اور روغنیات کی مقدار بہت ہی کم ہوتی ہے۔اور ایسی خواتین کے لئے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہیں۔مشروم کا استعمال سبزی کے طور پر کریں۔یا اس کے مختلف پکوان بنا کر کھائیں۔

دوستو آپ مشروم کو کمروں،شیلفوں،گملوں،پولی تھین کے بیگز میں اگا سکتے ہیں۔پاکستان کا موسم تقریباً سارا سال ہی مشروم اگنے کے لئے کسی نہ کسی قسم کے لئے بہتر ہوتا ہے۔مئی جون کے علاوہ اگر مشروم کی کاشت کرنی ہو تو مصنوعی نمی اور درجہ حرارت کوبرقرار رکھا جائے۔مشروم کی ایک سو پچاس اقسام کھانے کے قابل ہیں۔اگر حکومت وقت اس کی کاشت کے لئے تعاون کرے تو مشروم کی کاشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔

پاکستان میں اب مشروم کی کاشت کی طرف لوگوں کا کافی رحجان ہے۔اور اس کی ملک اور ملک سے باہر کافی کھپت کی گنجائش ہے۔آج میں اس لئے ہی اس کو اپنا موضوع بنایا ہے۔کیونکہ میرا بھی تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے۔اور کھیتی باڑی سے متلعق کافی امور کو میں سمجھتا ہوں۔انشااﷲ اگلے حصے میں میں مشروم کی کاشت کے متلعق تفصیل سے ذکر کروں گا۔اور تیسرے ھصے میں اس کے پکوان کے بارے میں بتاؤں گا۔بس آپ میرے یہ آرٹیکل دیکھتے جائیں اور پسند کرتے جائیں۔likeکرنے میں کنجوسی کا مظاہرہ نہ کیا کریں جو چیز اچھی لگے اس کو ضرور پسند کیا کریں اور اپنے تاثراتCommentsبھی دیا کریں ۔شکریہ۔
H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1841721 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More