چین: کاشغر تا کراچی ریلوے کا منصوبہ

چینی صوبے سنکیانگ کے علاقائی ترقی اور اصلاح کے ادارے کے ڈائریکٹر کے مطابق چینی حکومت نے چینی شہر کاشغر سے لے کر کراچی کے درمیان بین الاقوامی معیار کی ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے پر ہونے والی ابتدائی تحقیق کے لیے رقم مختص کر دی ہے۔
 

image


ڈائریکٹر یانگ چو لی کے مطابق اٹھارہ سو کلو میٹر طویل یہ ریلوے لائن گوادر سے شروع ہو کر کراچی اور اسلام آباد سے گزرتی ہوئی چین پہنچے گی۔

یانگ چو لی کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ اس منصوبے پر تحقیقاتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے لیکن مشکل اور پیچیدہ جغرافیائی خطے اور ناموافق صورت حال کی وجہ سے اس منصوبے پر کہیں زیادہ اخراجات آنے کی توقع ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ریلوے لائن کی تعمیر پامیر اور قراقرم کے دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں کرنا ہوگی اور یہ ایک انتہائی مشکل کام ہو گا لیکن یہ چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی راہ داری اور چین کے نئے تجویز کردہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ میں انتہائی کلیدی حیثیت حاصل ہو گی۔
 

image

یانگ چو لی کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اور پاکستان اس ریلوے کی تعمیر میں مشترکہ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ یانگ چو لی نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ سے تیل اور گیس کی پائپ لائنز بچھانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A research study regarding an international railway project linking Pakistan with China’s Xinjiang province through Azad Jammu and Kashmir has been commissioned by China, according to a Times of India and China Daily report.